01:15 pm
پاکستانیوں کو زہریلا دودھ پلایا جانے لگا ، پانی میں کونسا خوفناک کیمیکل ملا کر فروخت کیا جانے لگا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

پاکستانیوں کو زہریلا دودھ پلایا جانے لگا ، پانی میں کونسا خوفناک کیمیکل ملا کر فروخت کیا جانے لگا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

01:15 pm

راولپنڈی(این این آئی)گلوبل جسٹس، پیس اینڈ ہیومن رائٹس وکلاء فورم اور قرآن پاک کے فہم کو عام کرنے کی تنظیم ’’رکوع فائو نڈیشن‘‘ کے چئیرمین محمد نعیم عصمت ایڈووکیٹ نے شہر بھر میں زہریلے کیمیکل سے آلودہ دودھ اور انتہائی مضر صحت گوشت کے بے دھڑک اور بڑھتے ہوئے کاروبار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو زہر کھلانے اور ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ زہریلے کیمیکل اور چکنائی سے سفید کیا
 
گیا پانی پورے شہر میں دودھ کے نام پر دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے جو مقامی طور پر بھی تیار ہوتا ہے اور شہرسے باہر کے علاقوں سے بھی ٹینکروں میں بھر کر لایا جاتا ہے ۔ اسی طرح دوسرے شہروں سے مردار جانوروں سمیت لاغر ، کم عمر اور انتہائی مضر گوشت بھی کسی خوف اور ڈر کے بغیر بیچا جا رہا ہے ۔ عوام کی رگوں میں اترنے والا یہ زہر زندگی کیلئے خطرہ تو ہے ہی مگر اس سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ کوئیٹہ کے سابقے یا لاحقے کے نام کے ساتھ جگہ جگہ کھلنے والے ہوٹلوں میں یہ دودھ اور گوشت زیادہ سپلائی ہوتا ہے جبکہ گلی محلوں میں قائم ملک شاپس اور میٹ شاپس پر بھی یہ موت بغیر کسی خوف اور ڈر کے بانٹی جا رہی ہے ۔ محمد نعیم عصمت ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس دودھ کو ٹیسٹ کرنے کا کوئی نظام نہیں اور نہ ہی وہ اس جانب توجہ دے رہی ہے ۔ قصابوں کی دکانوں پر صحت کیلئے انتہائی مضر گوشت فروخت ہو رہا ہے اور قصائیوں نے جگہ جگہ اپنے مذبحہ خانے کھول رکھے ہیں جہاں قریب المرگ اور انتہائی لاغر جانوروں کو ذبح کرکے انہیں عوام کے آگے بیچا جاتا ہے ۔ اسی طرح شہر سے باہر کے علاقوں سے موذی امراض کے باعث مر جانے والے مردار جانوروںکا گوشت بھی شہر بھر میں سپلائی ہوتا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام سمیت دیگر اعلی متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کاروبار میں ملوث مکروہ اور گھنائونے کردار کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کریں اور محض وقتی و کاغذی کاروائی کی بجائے ایک ایسا سسٹم بنائیں کہ عوام کے ساتھ دھوکہ ، فراڈ اور دو نمبری کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ نیز کوئٹہ کے نام سے روزانہ لاکھوں روپے کمانے والے ہوٹلوں کو بھی چیک کیا جائے جو انتہائی سفاکی کے ساتھ نہ صرف دو نمبر دودھ اور گوشت عوام کو کھلا رہے ہیں بلکہ ان کی آڑ میں منشیات جیسا مکروہ دھندھا بھی فروغ پا رہا ہے جو چار چار لاکھ روپے ماہانہ کرائے کی بلڈنگوں میں ہوٹل کھول کر معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

کرونا وائرس میں  مبتلا پیپلزپارٹی کےاہم رہنما انتقال کر گئے

کرونا وائرس میں مبتلا پیپلزپارٹی کےاہم رہنما انتقال کر گئے