11:18 am
 دنیا کو خلاء سے تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائیں گے،امریکی کمپنی

دنیا کو خلاء سے تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائیں گے،امریکی کمپنی

11:18 am

نیویارک(نیوز ڈیسک ) امریکی کمپنی “اسپیس ایکس” کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ سیٹلائٹس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کو خلاء سے تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ اس حوالے سے انہیں ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے اس خلائی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی، جس کا مطلب ہے کہ یہ انٹرنیٹ اب چالو ہو چکا ہے اور جلد دنیا اس تیز ترین رفتار والے انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس خلائی انٹرنیٹ کو ایلون مسک نے “سٹار لنک” کا نام دیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں یہ ٹویٹ خلاءمیں موجود اسٹارلنک سیٹلائٹ کے ذریعے کر رہا ہوں۔’

تازہ ترین خبریں