11:26 am
پاکستان میں ایسی گاڑی تیار کر لی گئی کہ ہر کوئی خریدنا چاہے گا

پاکستان میں ایسی گاڑی تیار کر لی گئی کہ ہر کوئی خریدنا چاہے گا

11:26 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان نے تیل کے کم خرچ پر چلنے والی گاڑی تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی کی معاونت سے پاکستان کے ایک نوجوان نے تیل کے کم خرچ پر چلنے والی کار تیار کر لی۔ نوجوان عطا رفیق نے اپنی ایجاد میں مختلف گاڑیوں کے استعمال شدہ اور مقامی مارکیٹ میں دستیاب پُرزے لگائے ۔ گاڑیاں بنانے والی کسی کمپنی یا حکومت پاکستان کی مدد کے بغیر ہونہار نوجوان نے چھ ماہ میں کار تیار کی ۔ اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا وزن کم ہونے کے سبب تیل کی کھپت بھی کم ہے۔
کراچی کے رہائشی عطا رفییق کے والد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے گاڑی کے ڈیزائن سے لے کر پُرزوں کی خریداری تک ہر چیز اپنے جیب خرچ سے بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے بیٹے کی قابلیت پر فخر ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ اس کی قابلیت کا اسے پھل ضرور ملے گا۔ پاکستانی نوجوان کی اس کامیابی پر کاروباری حضرات نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوان کسی طور بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ نوجوان عطا رفیق نے کہا کہ مجھے گاڑیوں کے پُرزے لگانے اور انہیں اپنے طریقے سے استعمال میں لانے کا بے حد شوق تھا اور یہ میرا شوق ہی تھا کہ میں اس کامیابی سے ہمکنار ہوا ہوں۔ عطا رفیق نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ایسے میں ایسی گاڑی جو کم تیل کی کھپت کرے اور کم خرچ پر چلے ، کسی بھی شخص کا خواب ہو سکتی ہے اس طرح گاڑی رکھنا کسی کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا۔ عطا رفیق نے مزید بتایا کہ میری اس کامیابی میں میرے والدین کی دعاؤں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں