04:08 pm
ایساطاقتورفون متعارف کرادیاگیاجسے خریدنےکے لیے آپ ابھی دوڑے چلے جائیں گے

ایساطاقتورفون متعارف کرادیاگیاجسے خریدنےکے لیے آپ ابھی دوڑے چلے جائیں گے

04:08 pm

معروف موبائل کمپنی شیائومی نے 108میگاپکسل کیمرے سے لیس دنیاکاپہلاکمرشل فون می سی سی 9پرومتعارف کرادیاہے جوعام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا،اس فون کوچین میں متعارف کرایاگیاہے جس کے بیک پرمجموعی طوپر5کیمرے دئیے گئے ہیں جوفیچرز کے لحاظ سے توفلیگ شپ فون نہیں مگر108میگاپکسل کیمرا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔اس فون میں 6.47انچ امولیڈ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 19:5:9ایسپیکٹ ریشوکے ساتھ دیاگیاہے اورمجموعی طورپراسکرین ٹوباڈی ریشو87.8فیصد ہے۔ڈسپلے میں ڈی سی آئی پی تھری اورایچ ڈی آر10سپورٹ بھی دی گئی ہے۔اسی طرح اوکٹاکورکوالکوم اسنیپ ڈریگن 730جی پراسیسردیاگیاہے جبکہ 6سے 8جی بی ریم اور128 سے 256جی بی اسٹوریج کے آپشن موجودہیں فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر موجود ہے،
اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے جبکہ 5260 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے سو فیصد 65 منٹ میں چارج کرنا ممکن ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں خاص بات اس کا کیمرا سسٹم ہی ہے۔بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل سام سنگ برائٹ ایچ ایم ایکس سنسر سے لیس ہے جو کہ شیاؤمی نے سام سنگ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور اسے سب سے پہلے شیاؤمی کے کانسیپٹ فون می مکس الفا میں دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اس میں 5 میگا پکسل، 12 میگا پکسل، 20 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے بھی دیئے گئے ہیں جن میں 5 ایکس آپٹٰکل زوم اور 50 ایکس ڈیجیٹل زوم موجود ہے۔ٹیلی فوٹو سنسرز کی بدولت صارفین 117 ڈگری کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکتے ہیں جبکہ 2 میگا پکسل کلوز اپ تصاویر کے لیے دیا گیا ہے۔اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔یہ فون 11 نومبر سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 400 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 440 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی کا پریمیئم ایڈیشن 500 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبریں