03:55 pm
پاکستان میں 5G سروسز ،فیس بک  انتظامیہ کااہم بیان سامنے آگیا

پاکستان میں 5G سروسز ،فیس بک انتظامیہ کااہم بیان سامنے آگیا

03:55 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سوشل میڈیاسائٹ فیس بک کاکہناہے کہ پاکستان میں فائیوجی سروس کے آغازکے بعد بھی ملک میں فیس بک صارفین کی تعدادمیں نمایاں بڑھنے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں کیونکہ صارفین کی قوت خریدمیں کمی اورانٹرنیٹ تک رسائی اس راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں ۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعدادمیں آبادی کے تناسب سے 22.2فیصد ہے جبکہ ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعدادچھ کروڑ سات لاکھ کے قریب ہے۔ان میں 43فیصدخواتین کے انٹرنیٹ تک رسائی کے امکانات محدودہیں تاہم امیدہے کہ بہترحفاظتی انٹرنیٹ انتظامات کی بدولت خواتین کے سوشل میڈیانیٹ ورک استعمال کرنے کی
تعدادمیں اضافہ ہوگاکیونکہ اس وقت پاکستانی خواتین اپنے آپ کوسوشل میڈیانیٹ ورک پرزیادہ محفوظ تصویرنہیں کرتیں۔

تازہ ترین خبریں