02:53 pm
  بائو جی مرغ پلاو میں مری ہوئی مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کا معاملہ

بائو جی مرغ پلاو میں مری ہوئی مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کا معاملہ

02:53 pm

اسلام آباد(آن لائن ) بائو جی مرغ پلاو میں مری ہوئی مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کورال اسد اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کورال اسد اللہ نے باو جی مرغ پلاو کھنہ برانچ سے گوشت کے نمونے اکھٹے کر لیے۔
اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ کا کہنا ہے کہ گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،لیبارٹری کی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بائو جی مرغ پلاو کے سٹاف اور مالکان سے تفتیش جاری ہے۔تفتیش کے لیے باو جی مرغ پلاو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر باو جی مرغ پلاو کے سپلائر تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی تفتیش جاری یے، بہت جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے