03:18 pm
پاکستان میںکورونا کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی جافذ کردی گئی

پاکستان میںکورونا کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی جافذ کردی گئی

03:18 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
نے کہا کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، اس سال صحت کے شعبے میں 25 ہزار ملازمتوں کا اعلان ہوگا جب کہ 15 ہزار ملازمتوں کیلئے اشتہارات بھی دیئے جاچکے ہیں۔اس دوران صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو صحت کارڈ کے حصول کیلئے ضروری شرائط بھی بتادیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے ، صحت کارڈ کے حصول کے لئیے نادرا میں رجسٹر ہونا لازمی ہے ، بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا بھی ضروری ہے ، نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کے لیے ہم نے ایک موبائل ایپ بھی بنائی ہے ، جس کے ذریعے عوام کو تمام معلومات مل سکیں گی ، اس ایپلی کیشن کا نام 'نیا پاکستان صحت کارڈ' ہے اور اب تک 37 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے ، پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے ، اگر کسی فرد کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں اور جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائیں ، صحت کارڈ پوری فیملی کے لیے ہو گا لیکن یہ صحت کارڈ ہر فرد کو نہیں بلکہ گھر کے سربراہ کو ہی ملے گا اور ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت کا ایک ڈیسک بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران صوبہ پنجاب میں صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بہترین اقدام ہے اور پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہو گا ، فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے ، پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں جا کر علاج کروا سکتے ہیں ، 3 کروڑ خاندانوں کے لیے 400 ارب روپے خرچ ہوں گے، صحت کارڈ ملک کو کہاں لے کر جائے گا یہ آپ کو وقت بتائے گا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبے نے اسپتال بنانے کے لیے اتنے پیسے خرچ نہیں کیے، اب ہمارا پرائیوٹ سیکٹر ہسپتال بنانے کے لیے پیسہ خرچ کرے گا۔

science and health news in urdu 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات