08:04 pm
کینسر کی جلد تشخیص کے لیے نیا اورسستا طریقہ دریافت ۔۔۔طبی ماہرین نے بڑا دعویٰ کرلیا

کینسر کی جلد تشخیص کے لیے نیا اورسستا طریقہ دریافت ۔۔۔طبی ماہرین نے بڑا دعویٰ کرلیا

08:04 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین نے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے نیا سستا طریقہ
دریافت کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینسر کے محققین نے ایک نیا خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو مریضوں کے لیے تشخیص اور علاج کو بہتر بنا سکتا ہے۔یہ پہلا ٹیسٹ ہے جس سے نہ صرف کینسر کی موجودگی کا بلکہ جسم کے اندر بیماری کے پھیلاؤ کا بھی پتا لگایا جا سکتا ہے، یعنی یہ کہ بیماری کس اسٹیج پر پہنچ چکی ہے۔فی الوقت، جن مریضوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے ان کو امیجنگ اور ٹیسٹنگ سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے بعد ڈاکٹر یہ بتا سکتے ہیں کہ آیا یہ جسم کے کسی دوسرے حصے میں پھیل چکا ہے یا نہیں، وہ کینسر جو پھیل چکا ہے اسے میٹاسٹیٹک کینسر کہا جاتا ہے، یہ جاننے کے بعد علاج شروع ہوتا ہے، ایک ہی جگہ میں ٹیومر والے مریضوں کو لوکل ٹریٹمنٹ دی جاتی ہے، جیسا کہ سرجری، جب کہ کینسر پھیلنے کی صورت میں انھیں کیموتھراپی یا ہارمون تھراپی جیسے پورے جسم کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اب خون کے اس نئے ٹیسٹ نے، 300 مریضوں میں سے 94 فی صد میں میٹاسٹیٹک کینسر کی کامیابی سے شناخت کی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کے تیار کردہ اس ٹیسٹ میں NMR میٹابولومکس نامی ایک نئی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے، جو خون میں بائیو مارکر کی موجودگی کی نشان دہی کرتی ہے، جسے میٹابولائٹس کہتے ہیں۔ یہ چھوٹے کیمیکلز ہیں جو ہمارا جسم قدرتی طور پر پیدا کرتا ہے۔اس ریسرچ پر کام کرنے والے آنکولوجسٹ ڈاکٹر جیمز لارکن نے وضاحت کی کہ میٹابولائٹس خون میں موجود کوئی بھی چھوٹے مالیکیولز، جیسا کہ گلوکوز، لیکٹک ایسڈ، یا امینو ایسڈز ہیں۔ آپ کے خون میں موجود میٹابولائٹس کے پیٹرن مختلف ہوتے ہیں، اور ان کا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں کیا ہو رہا ہے، یعنی کوئی ایسی چیز جو کینسر جیسی بیماریوں سے متاثر ہو رہی ہو۔یہ ٹیسٹ یہ بتا سکتا ہے کہ آیا کسی شخص کا کینسر پھیل گیا ہے، اس صورت میں مریض کا ایک مخصوص میٹابولومک پروفائل ہوگا، جو کہ اس شخص کے کینسر سے مختلف ہوگا جو نہیں پھیلا، یا جسے کینسر ہی نہ ہو۔یہ ٹیسٹ خون میں میٹابولائٹس کی پیمائش کے لیے مقناطیسی فیلڈز اور ریڈیو لہروں کا استعمال کرتا ہے اور انسانی جسم میں کینسر کی موجودگی اور اس کے پھیلاؤ کا تعین ہوتا ہے۔محققین نے وضاحت کی کہ یہ ٹیسٹ کینسر کی متعدد اقسام کا پتا لگا سکتا ہے اور غیر مخصوص علامات والے مریضوں میں بھی کینسر کی موجودگی کی نشان دہی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چوں کہ یہ ٹیسٹ جلد ہو جاتا ہے اور سستا ہے، لہٰذا اس سے کینسر کی جلد تشخیص میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان