07:16 pm
کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا کیوں ضروری ہے؟ طبی ماہرین کی مشترکہ میں تحقیق میں حیران کن انکشاف

کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا کیوں ضروری ہے؟ طبی ماہرین کی مشترکہ میں تحقیق میں حیران کن انکشاف

07:16 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں
لگوانا نہایت ضروری ہیں اس سلسلے میں دنیا بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف قوت مدافعت کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک لازمی ہے جس کے بغیر بیماری سے بچنا مشکل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ریگن انسٹیٹوٹ آف ایم جی ایچ، ایم آئی ٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اومیکرون کے خلاف لوگوں میں مدافعت پیدا کرنے کے لیے موڈرنا یا فائزر ویکسین کی اضافی خوراک کی ضرورت ہوگی۔تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ کووڈ 19 کی 2 خوراکوں سے اتنی اینٹی باڈیز نہیں بن پاتیں جو اومیکرون کو شناخت اور ناکارہ بنانے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔نومبر2021 کے آخر میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی اس قسم کے بارے میں لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ موجودہ ویکسینز سے بیماری سے کس حد تک تحفظ مل سکتا ہے۔اس سوال کا جواب جاننے کے لیے محققین نے اومیکرون کا ایک بے ضرر ورژن تیار کیا تاکہ لیبارٹری میں امریکا میں استعمال ہونے والی 3 کووڈ ویکسینز یعنی فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کی افادیت کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔اس کے بعد محققین نے ویکسینیشن مکمل کرانے والے 239 افراد کے خون کے نمونوں کو حاصل کیا جن میں 70افراد ایسے تھے جن کو فائزر یا موڈرنا ویکسین کا بوسٹر ڈوز استعمال کرایا جاچکا تھا۔ان نمونوں میں اومیکرون، ڈیلٹا اور دیگر اقسام کے خلاف ویکسینز سے بننے والی مدافعت کو جانچا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسین کی 2 خوراکیں اومیکرون قسم کو ناکارہ بنانے کے حوالے سے بہت کم مؤثر ثابت ہوئیں حالانکہ ایسے افراد کے نمونے بھی تحقیق کا حصہ تھے جن کی ویکسینیشن حال ہی میں ہوئی تھی۔تحقیق کے مطابق جن افراد کو فائزر یا موڈرنا ویکسین کی3 خوراکیں استعمال کرائی گئی تھیں ان میں اومیکرون کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح بہت زیادہ نمایاں تھی۔یہ واضح نہیں کہ بوسٹر ڈوز سے اومیکرون کے خلاف مدافعتی تحفظ میں ڈرامائی بہتری کیوں آتی ہے مگر محققین کے خیال میں اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ ویکسین کی اضافی خوراک سے بننے والی اینٹی باڈیز زیادہ سختی سے اسپائیک پروٹین کو جکڑتی ہیں جس سے ویکسین کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔اسی طرح ایک بوسٹر ڈوز اینٹی باڈیز بناتی ہے جو اسپائیک پروٹین کے ان حصوں کو ہدف بناتی ہیں جو کورونا کی تمام اقسام میں عام ہیں مگر اس حوالے سے تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔تحقیق کے نتائج میں عندیہ دیا گیا کہ ویکسین کی اضافی خوراک 16 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے موزوں ہیں اور اس حوالے سے ایم آر این اے ویکسینز کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سیل میں شائع ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان