09:49 am
اومی کرون وائرس کی تباہی جاری ، بچوں میں نئی علامت سامنے آگئی ،والدین ہو شیار ہو جائیں

اومی کرون وائرس کی تباہی جاری ، بچوں میں نئی علامت سامنے آگئی ،والدین ہو شیار ہو جائیں

09:49 am

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ تیزی سے دنیامیں پھیل رہی ہے۔ بالغ لوگوں میں وائرس کی اس قسم کی علامات بھی کم و بیش گزشتہ اقسام جیسی ہی ہیں تاہم بچوں میں اس کی ایک نئی علامت بھی دیکھی
جا رہی ہے۔ دی سن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ اگرچہ شدید کھانسی کورونا وائرس کی ایک واضح علامات میں سے ایک ہے جو بچوں اور بڑوں سب میں ہوتی ہے تاہم امیکرون سے متاثرہ بچوں میں کھانسی کی ایک نئی قسم دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امیکرون کا شکار ہونے والے بالخصوص 5سال سے کم عمرکے بچوں میں ایسی کھانسی دیکھی جا رہی ہے جس کی آواز خناق کے مرض میں لاحق ہونے والی کھانسی سے مشابہہ ہے۔ اس کھانسی میں آواز کچھ کتے کے بھونکنے جیسی ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ خناق میں کھانسی کی بھونکنے جیسی آواز اس لیے ہوتی ہے کہ اس انفیکشن میں سانس کے راستے کا اوپری حصہ متاثر ہوتا ہے۔ امیکرون کے متاثرہ بچوں میں بھی اس لیے کھانسی کی یہ آواز دیکھی جا رہی ہے کیونکہ امیکرون وائرس بھی سانس کی نالی کے اوپری حصے میں ٹھہرتا اور اسے حصے کو پہلے متاثر کرتا ہے۔اس کے برعکس کورونا وائرس کی پہلے سامنے آنے والی اقسام پھیپھڑوں میں جا کر اپنی افزائش کرتی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ایک یہ وجہ بھی ہے کہ اومیکرون نامی کورونا کی قسم پہلے والی اقسام کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ان کی نسبت کم خطرناک ہے۔ اومیکرون چونکہ نظام تنفس کے اوپری حصے میں ٹھہرتا ہے لہٰذا سانس اور کھانسی وغیرہ کے ساتھ زیادہ باہر نکلتا اور دیگر لوگوں کو منتقل ہوتا ہے۔ دوسری طرف باقی اقسام کی طرح پھیپھڑوں پر کم حملہ آور ہونے کی وجہ سے اس کی شدت دوسری اقسام کی نسبت کم ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس طرح کی کھانسی لاحق ہونے کی صورت میں ان کا فوری کورونا ٹیسٹ کرایا جانا چاہیے۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار