06:08 pm
دل دہلا دینے والا آتش فشاں، زمین پر بننے والی لہروں کی سیٹلائٹ ویڈیوز سامنے آگئیں

دل دہلا دینے والا آتش فشاں، زمین پر بننے والی لہروں کی سیٹلائٹ ویڈیوز سامنے آگئیں

06:08 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں سمندر کے نیچے وسیع سطح پر
ایک آتش فشاں پھٹنے سے جہاں ٹونگا اور فجی جزیرے کا کچھ علاقہ تباہی کا شکار ہوا، وہاں اس آتش فشاں نے زمین کے اس حصے میں وسیع سطح پر لہریں بھی پیدا کیں، جس کی سیٹلائٹ اینیمیشنز دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں سیٹلائٹ ویڈیوز اور امیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے اندر بڑے پیمانے پر آتش فشاں پھٹنے سے جنوبی بحرالکاہل میں ایک جھٹکا (شاک ویو) لہرا رہا ہے، جسے جاپانی جیواسٹیشنری ہماواری سیٹلائٹ نے پکڑا ہے۔یہ اینیمیشن GOES ویسٹ سیٹلائٹ ڈیٹا کی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہُنگا ٹونگا آتش فشاں پھٹنے سے شارٹ ٹرم (کچھ ہی دیر کے لیے) فضائی ردعمل پیدا ہوا۔ ہر فریم سیٹلائٹ ڈیٹا میں 10 منٹ کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ جب کہ سرفہرست لہر پوری دنیا پر محیط سطح کے دباؤ (سرفیس پریشر) کی ریڈنگز میں دیکھی گئی ہے۔ایک اور سیٹلائٹ اینیمیشن میں ٹونگا آتش فشاں کے خوف ناک پھیلاؤ کو دیکھا جا سکتا ہے، پھٹنے کے بعد وہ تیزی کے ساتھ وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے، اس موقع پر بجلیاں بھی کڑکنے لگی تھیں۔ان ویڈیوز کے علاوہ کچھ لوگوں نے بھی آتش فشاں پھٹنے کے وقت ویڈیوز بنائی ہیں، عین اس وقت آتش فشاں کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر ایک کشتی بھی گزر رہی تھی، ٹوئٹر پر صارف نے لکھا کہ میں کشتی میں عین اسی وقت آتش فشاں پھٹتے دیکھ رہا ہوں، یہ تو دیوانگی ہی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ سیٹلائٹ امیجز کا مطالعہ کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹونگا کا بڑے پیمانے پر زیر آب آتش فشاں پھٹنے سے مرجان کی چٹانوں کو دیرپا نقصان پہنچ سکتا ہے، ساحلی پٹی تباہ ہو سکتی ہے اور ماہی گیری کی صنعت میں بڑا خلل پڑ سکتا ہے۔چوں کہ ٹونگا، آتش فشاں پھٹنے سے آئے ہوئے سونامی کے بعد دنیا کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، تو اس ملک کو اس خطرے کا بھی سامنا ہے کہ بین الاقوامی امدادی کارکن کرونا وائرس کو جزیرے کی اس قوم میں لا سکتے ہیں، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ وائرس اب تک یہاں نہیں پہنچ سکا ہے۔دوسری جانب ٹونگا کے بڑے پیمانے پر زیر آب آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والی تباہی کا ابھی بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، لیکن سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ نقصان دیرپا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی