02:21 pm
خیبرپختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

02:21 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں سال کا پہلا پولیو کیس صوبہ خیبرپختونخوا سے رپورٹ جہاں متاثرہ 3 سالہ بچے کا تعلق
ضلع بنوں سے ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی (ایف اے ڈی) اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے وفود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کا تجزیہ کرنے کے لیے ملک میں موجود ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفود نے وفاقی وزیر صحت سے ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران سماجی تحفظ اور صحت سے متعلق بالخصوص پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیا 3 سالہ متاثرہ بچے کے والدین نے پولیو پلانے سے انکار کردیا تھا یا بچے کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ نہیں تھا جس کی وجہ سے وائرس سے بچے پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ کے بعد یہ رواں سال کا پہلا پولیو کیس ہے، محکمہ صحت کے حکام نے رمضان اور عید کے دنوں میں قبائلی اضلاع میں شہری علاقوں میں نقل و حرکت کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔حکام 10 اپریل سے قبائلی اضلاع میں ویکسی نیشن مہم کی منصوبہ بنانے پر غور کررہی کیونکہ اس وقت سیکیورٹی اہلکار ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں 7 اضلاع ہیں جن میں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، بنوں، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان شامل ہیں جہاں یہ وائرس موجود ہے، ان علاقوں میں ویکسی نیشن مہم میں شروع کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ یہ علاقے 2022 میں بھی پولیو وائرس کا مرکز تھے، جہاں گزشتہ سال 20 کیسز جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے تھے، ان میں سے 17 متاثرہ بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان، 2 کا تعلق لکی مروت اور ایک کا جنوبی وزیرستان سے تھا۔مارچ میں جہاں سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں پولیو مہم چلائی گئی وہیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مہم شروع نہیں کی جاسکی کیونکہ کئی سیکیورٹی اہلکار ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری