01:24 pm
کیریئر کی شروعات میں ریما اورصائمہ نے پریشان کیا : اداکارہ میرا

کیریئر کی شروعات میں ریما اورصائمہ نے پریشان کیا : اداکارہ میرا

01:24 pm

لاہور (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی فلم’’باجی‘‘ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہورہی ہے اور اس فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فلم کی مرکزی اداکارہ کا خیال ہے کہ اب آخر کار انڈسٹری میں ان کو اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع مل گیا۔ادکارہ میرا اپنی فلم باجی کے ہدایت کار ثاقب ملک کے ہمراہ عفت عمر کے شو سے اٹ آل ود عفت عمر کا حصہ بنیں۔اس موقع پر میرا نے اپنی فلم باجی کی شوٹنگ کے تجربے جبکہ اسے ملنے والی بذیرائی پر بات کی۔ایک موقع پر فلم کے
 
ہدایت کار نے یہ بھی بتایا کہ فلم کا نام باجی رکھنے کا فیصلہ انہوں نے کیا، جبکہ فلم میں موجود مرکزی کردار عثمان خالد بٹ اس نام کو تبدیل کرنے کے خواہشمند تھے۔جب عفت عمر نے ان سے سوال کیا کہ اگر میرا فلم میں کام کرنے کی حامی نہ دیتیں تو وہ ان میں سے کس اداکارہ کو کاسٹ کرتے؟جس پر ثاقب ملک نے کہا کہ اگر میرا اس فلم میں کام کرنے پر رضامند نہ ہوتیں تو وہ ریما، نرگس یا ریشم میں سے کسی کو کاسٹ نہیں کرتے بلکہ وہ باجی فلم بناتے ہی نہیں۔انٹرویو کے دوران میرا نے یہ بھی بتایا کہ کیریئر کے ابتدا میں اداکارہ ریما اور سائمہ نے انہیں پریشان کیا اور ان کے ساتھ انہوں نے مشکل وقت گزارا۔ایک موقع پر عفت عمر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں انصاف نہیں اور یہاں ہونے والے ایوارڈز کی تقریب میں ان اداکاروں کو پیچھے بٹھا دیا جاتا ہے جنہوں نے انڈسٹری میں زیادہ کام کیا جبکہ وہ اداکار سامنے رہتے ہیں جنہیں انڈسٹری کا حصہ بنے کچھ عرصہ ہی ہوا ہے۔عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے ایوارڈ شو کا حصہ بننے سے بہتر ہے کہ ان میں نہ جانے کا فیصلہ کریں۔اس پر میرا کا کہنا تھا کہ میرے لیے اب صرف میرا کام اہم ہے۔میرا نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایسے کردار ادا کروں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جائے، لیکن یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے کام کو اس وقت پسند کرتے ہیں جب آپ مرجاتے ہیں، اس وقت انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے انڈسٹری کے لیے کتنا کام کیا۔یاد رہے کہ فلم’’باجی‘‘ میں میرا کے ساتھ عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، آمنہ الیاس اور علی کاظمی نے اہم کردار نبھائے تھے۔اس فلم کو کینیڈا کے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

قریبی دوست ملک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔کون  پاکستان میں اب سب سے بڑاسرمایہ کاربن گیا

قریبی دوست ملک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔کون پاکستان میں اب سب سے بڑاسرمایہ کاربن گیا

 ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن

ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن

مفتی قوی نے جب میرے ساتھ یہ کام کیاتو۔۔۔۔تھپڑوں کے بعد جوتوں کی بارش

مفتی قوی نے جب میرے ساتھ یہ کام کیاتو۔۔۔۔تھپڑوں کے بعد جوتوں کی بارش

سرمنڈواتے ہی اولے پڑ گئے ، تحریک انصاف سندھ  اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشکل میں آگئی

سرمنڈواتے ہی اولے پڑ گئے ، تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشکل میں آگئی

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،میاں افتخار حسین

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،میاں افتخار حسین

نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

 ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل