01:24 pm
نیمل خاور نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتادیا

نیمل خاور نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتادیا

01:24 pm

اسلام آباد(این این آئی) حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نیسوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی کاراز بتاتے ہوئے خواتین کو جلد کی حفاظت کی ہدایت کی ہے۔اداکارہ نیمل خاور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں جب کہ اسی ویڈیو میں نیمل خاور اپنی جلد کے حوالے سے پریشان خواتین اور لڑکیوں کو جلد کی حفاظت اور چہرے کو حسین بنانے کے گْر بھی بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔حالانکہ یہ ویڈیو کچھ پرانی ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔نیمل خاور نے ویڈیو میں
 
بتایا کہ وہ اپنی جلد کو نرم ملائم رکھنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی پیتی ہیں، نیمل نے کہا کہ پانی سے جلد پر بہت فرق پڑتا ہے، دن میں کم سے کم دو لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئیے۔ جلد کو خوبصورت اور حسین بنانے کا دوسرا گْر بتاتے ہوئے نیمل خاور نے چائے اورکافی تو ترک کرنے کا مشورہ دیا۔نیمل نے کہا کہ چائے اور کافی میں موجود کیفین چہرے کی جلد کو خشک کرتی ہے جو کہ بہت نقصان دہ ہے لہٰذا چائے کافی کو مکمل ترک کردیں اور اگر یہ نہ کرسکیں تو کم از کم بہت حد تک کم کردیں۔نیمل نے دلکش چہرے خوبصورت جلد کے لیے ٹپ نمبر تین بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمیشہ اپنی جلد کو نم رکھیں۔ خواتین اور لڑکیاں جلد پر لگے میک اپ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں اور میک اپ کو چہرے پر لگا رہنے دیتی ہیں جو کہ بہت نقصان دہ بات ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ میک اپ کو چہرے سے فوراً صاف کریں۔ نیمل نے بادام، کھوپرے اورزیتون کے خالص تیل کو بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت مفید قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں

عوام کی خدمت کی تیاری نہیں تھی مگر لوٹنے کی پوری تیاری تھی ۔مریم نواز 

عوام کی خدمت کی تیاری نہیں تھی مگر لوٹنے کی پوری تیاری تھی ۔مریم نواز 

 سعودی عرب میںلیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر پاکستان کے سفیر مقرر

سعودی عرب میںلیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر پاکستان کے سفیر مقرر

قریبی دوست ملک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔کون  پاکستان میں اب سب سے بڑاسرمایہ کاربن گیا

قریبی دوست ملک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔کون پاکستان میں اب سب سے بڑاسرمایہ کاربن گیا

 ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن

ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن

مفتی قوی نے جب میرے ساتھ یہ کام کیاتو۔۔۔۔تھپڑوں کے بعد جوتوں کی بارش

مفتی قوی نے جب میرے ساتھ یہ کام کیاتو۔۔۔۔تھپڑوں کے بعد جوتوں کی بارش

سرمنڈواتے ہی اولے پڑ گئے ، تحریک انصاف سندھ  اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشکل میں آگئی

سرمنڈواتے ہی اولے پڑ گئے ، تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشکل میں آگئی

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،میاں افتخار حسین

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،میاں افتخار حسین

نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

 ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی