01:27 pm
کاروباری مصروفیت کی وجہ سے موسیقی سے دور ہو گئی ہوں : گلوکارہ ریانا

کاروباری مصروفیت کی وجہ سے موسیقی سے دور ہو گئی ہوں : گلوکارہ ریانا

01:27 pm

نیویارک (این این آئی)شمالی امریکا کے خطے کیریبین کے ایک ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے گزشتہ تین سال سے کوئی نیا میوزک ایلبم ریلیز نہیں کیا اور وہ فی الحال کوئی نیا البم ریلیز کرنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتیں۔ہولی وڈ رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کے مداحوں نے اتنے عرصے سے کوئی البم یا نیا گانا سامنے نہ آنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ آخر گلوکارہ کوئی نیا گانا ریلیز کیوں نہیں کررہی، جس کی وجہ اب فیشن کی دنیا میں مصروف ریانا نے ایک انٹرویو میں بھی بتادی۔ایک میگزین
 
کو دیے انٹرویو میں گلوکارہ نے موسیقی سے دور ہونے کی وجہ بتادی۔31 سالہ ریانا کے مطابق وہ اس وقت اپنے اور بہت سے کاروبار میں اس حد تک مصروف ہیں کہ انہیں نیند لینے کا وقت بھی نہیں مل پا رہا۔9 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی ریانا کا کہنا تھا کہ میں تین ماہ اسٹوڈیو میں گزارتی تھی تو ایک البم سامنے آتا تھا، لیکن اب میری زندگی کسی گول گھومنے والے جھولے کی طرح گزر رہی ہے، میں ایک دن فیشن کو دیتی ہوں، دوسرا دن زیر جامہ برینڈ کو، پھر میک اپ برینڈ کا دن اور پھر میوزک، یہ سارے برینڈز بالکل میرے بچوں کی طرح ہیں اور مجھے سب کا برابری سے خیال رکھنا ہے۔خیال رہے کہ ریانا صرف ایک کامیاب گلوکارہ ہی نہیں بلکہ پرفیوم، میک اپ، ملبوسات اور زیر جامہ برینڈز کی مالک بھی ہیں۔وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو ڈیور برینڈ کی سفیر بھی مقرر ہوئیں۔جب گلوکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنا نیا میوزک البم کب ریلیز کریں گی تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت جس البم پر کام کررہی ہوں وہ مجھے بے حد پسند ہے، لیکن ابھی اس کی ریلیز میں وقت لگے گا، میں اسے تب تک ریلیز نہیں کروں گی جب تک یہ پورا مکمل نہیں ہوجاتا۔البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ چاہے انہیں ان گانوں کی ویڈیوز شوٹ کرنے کا وقت نہ بھی ملے، وہ گانے مکمل ہوتے ہی البم مداحوں کے لیے ریلیز کردیں گی۔گلوکارہ نے اشارہ دیا کہ ان کا البم رواں سال کے آخر تک شاید سامنے آجائے، تاہم وہ اس سلسلے میں کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہتی۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری