11:26 am
بہت سارے بھارتی ’’غدار پاکستانیوں‘‘ سے کہیں بہتر ہیں : رابی پیرزادہ

بہت سارے بھارتی ’’غدار پاکستانیوں‘‘ سے کہیں بہتر ہیں : رابی پیرزادہ

11:26 am

کراچی(این این آئی) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سانپ اور مگر مچھ رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے چالان بھیجنے پر کرارا جواب دیتے ہوئے جانوروں کی ملکیت سے انکار کردیا۔چند روز قبل گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مظلوم کشمیریوں پر ہونیو الے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں رابی نے مودی کو للکارتے ہوئے سانپ اورمگر مچھ سے ڈرایاتھا ۔ تاہم دو روز قبل پاکستان محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے گلوکارہ رابی کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ان پر غیر قانونی طور پر اڑدھے، سانپ اور مگر مچھ رکھنے کے
 
الزام میں کارروائی کرتے ہوئے چالان درج کیا گیاہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کے بعد رابی پیرزادہ نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ویڈیو اورتصاویر میں دکھائے گئے جنگلی جانوروں کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کو کھری کھری سناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا ہے۔رابی پیرزادہ نے ویڈیو میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں اتنے سارے فالوورز ہیں ۔ 5 سال سے میں نے سانپ رکھے ہوئے ہیں اور ان سانپوں کے ساتھ مختلف نیوز چینلز پر پروگرام بھی کیے ہیں جب تو کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ رابی پیرزادہ نے ویڈیو میں دکھائے گئے سانپ اور اژدھے کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانپ ان کے نہیں ہیں بلکہ کسی اور کی ملکیت ہیں اور انہوں نے ان سانپ کے مالکوں(سپیروں)سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے ساتھ مجھے ویڈیو بنانے دیں۔ رابی نے یہ بھی بتایا کہ ان ویڈیوز سے ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ وہ ان غریب سپیروں کو بھی دیتی ہیں جس سے انہیں آسرا ہوجاتا ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے بیوٹی سیلون میں رکھے گئے سانپوں کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے ان کے پاس سانپ تھے لیکن جب انہیں ان کا لائسنس نہیں ملا تو انہوں نے بغیر لائسنس کے یہ سانپ اپنے پاس نہیں رکھے ۔ محکمہ وائلڈ لائف کی پول کھولتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ جب انہوں نے سانپ رکھنے کے لائسنس کے لیے محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہاں کوئی تھا ہی نہیں۔رابی پیرزادہ نے کہا اتنے برسوں تک لوگ دیکھتے رہے کہ میرے پاس سانپ ہیں کسی نے کچھ نہیں کہا لیکن جیسے ہی میں نے مودی کو دھمکی دی اور ان سانپوں سے ڈرایا تو افسوس کی بات ہے کہ میرے خلاف فوراً کارروائی کی گئی۔رابی پیرزادہ نیکسی کانام لیے بغیر کہا کہ اگر آپ لوگ پاکستان سے پیار نہیں کرسکتے تو پاکستان کے ساتھ غداری بھی نہ کریں۔رابی پیرزادہ نے محکمہ وائلڈ لائف کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ پہلے میرے خلاف کارروائی کرتے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن مودی کو للکارنے کے بعد میرے خلاف ایکشن لینے کی بات کی گئی ۔ رابی پیرزادہ نے محکمہ وائلڈ لائف پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے ادارے کی جانب سے لیٹر نہیں ملا اور آپ کو کس نے اجازت دی کہ میرے متعلق میڈیا میں خبریں دیں۔رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ انہیں ان تمام لوگوں پر بھی بے حد غصہ ہے جو بھارت کے چاند مشن چندریان2 کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ بھارت کی ترقی رک گئی۔ رابی نے کہا اس سے پہلے انڈیا نے پاکستانی جھنڈے کی بے عزتی کی اس وقت یہ لوگ خاموش کیوں تھے۔گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارتی فلموں میں کام تو دورکی بات ان کو دیکھنا تک پسند نہیں کرتی مجھے مودی سے اس لیے دشمنی ہے کیونکہ وہ انسانیت کا دشمن ہے۔

تازہ ترین خبریں

نکاح پر نکاح ، پاکستان کے اہم شہر میں پہلے سے نکاح شدہ لڑکی کے نکاح پر پہلا شوہر پہنچ گیا

نکاح پر نکاح ، پاکستان کے اہم شہر میں پہلے سے نکاح شدہ لڑکی کے نکاح پر پہلا شوہر پہنچ گیا

وزیراعظم کے نماز پڑھنے اور تسبیح ہاتھ میں رکھنے پر طنز،شہباز گل افتخاراحمد پر برس پڑے

وزیراعظم کے نماز پڑھنے اور تسبیح ہاتھ میں رکھنے پر طنز،شہباز گل افتخاراحمد پر برس پڑے

ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

پاکستان کے کس صوبے کے محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیوں کا انکشاف ؟ صوبے کے وزیر تعلیم خود بول پڑے

پاکستان کے کس صوبے کے محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیوں کا انکشاف ؟ صوبے کے وزیر تعلیم خود بول پڑے

دل ہوتوایسا۔۔۔16کروڑ روپےجیتنے والے  استادنے نصف رقم اساتذہ میں تقسیم کردی

دل ہوتوایسا۔۔۔16کروڑ روپےجیتنے والے استادنے نصف رقم اساتذہ میں تقسیم کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میجرمحمداکرم شہید کی یاد گار پر حاضری،پھولوں چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میجرمحمداکرم شہید کی یاد گار پر حاضری،پھولوں چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

اب ہم عمران خان کوجیل بھیجیں گے،سوائے ایک چیز کے !تمام سہولتیں دیں گے،رانا ثنا اللہ

اب ہم عمران خان کوجیل بھیجیں گے،سوائے ایک چیز کے !تمام سہولتیں دیں گے،رانا ثنا اللہ

پشاور،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ جاں بحق ،5 افراد شدید زخمی

پشاور،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ جاں بحق ،5 افراد شدید زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات،وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کیلئے انتظامات پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات،وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کیلئے انتظامات پر تبادلہ خیال

 سابق حکمرانوں نے معیشت،اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا،فردوس عاشق اعوان

سابق حکمرانوں نے معیشت،اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا،فردوس عاشق اعوان