04:40 pm
الفابراووچارلی کے کیپٹن فراز کی ٹی وی سکرین پردوبارہ واپسی

الفابراووچارلی کے کیپٹن فراز کی ٹی وی سکرین پردوبارہ واپسی

04:40 pm

کراچی (ویب ڈیسک )مشہورزمانہ ڈرامے الفابراووچارلی کے کردارکیپٹن فرازایک بارپھرٹی وی سکرین پرنظرآئیں گے ۔90کی دہائی کے مشہورڈرامہ کے کرداروں نے ناظرین کے دلوں میں کچھ ایسی جگہ بنائی کہ آج تک لوگ اس ڈرامہ کونہیں بھول پائے اوران کرداروں کوشائقین نے بے حدپسندکیا،الفا،براوو،چارلی کے تینوں مرکزی کردارآج تک کسی اورڈرامہ میں نظرنہیں آئے تاہم کیپٹن فراز ایک بارپھرٹی وی سکریں پرنظرآئیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانیوالاڈرامہ عہدوفا میں مداح الفا ،براوو ، چارلی کے کیپٹن فراز کودیکھ سکیں گے ،ڈرامہ کے جاری کیے گئے ٹیزرمین کیپٹن فراز کودیکھاجاسکتاہےجواس میں بھی ایک فوجی کاکردارنبھارہے ہیں۔ڈرامہ کے دیگرکرداروں میں احدرضامیر،وجاہت علی ،اسامہ خالدبٹ کیڈٹس کاکرداراداکررہے ہیں ،ڈرامہ رواں ماہ 22ستمبرکونشرکیاجائیگا۔