12:08 pm
فہد مصطفیٰ نبیل قریشی کی 5ویں فلم کے بھی مرکزی ہیرو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے

فہد مصطفیٰ نبیل قریشی کی 5ویں فلم کے بھی مرکزی ہیرو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے

12:08 pm

کراچی (این این آئی)آخر فہد مصطفیٰ ہی کیوں ہدایت کار نبیل قریشی کی ہر فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آتے ہیں؟یہ ایک سوال ہے جو نبیل قریشی سے تقریباً ہر انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے اور اس کے جواب میں وہ یہی کہتے ہیں کہ فہد مصطفیٰ میں وہ سب کچھ ہے جس کی وجہ سے انہیں فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔نبیل قریشی نے اب تک 4 فلمیں بنائی ہیں اور یہ چاروں ہی سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔اور اب ہدایت کار نے اعلان کردیا کہ ان کی نئی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ میں بھی فہد مصطفیٰ ہی
 
ہیرو کا مرکزی کردار نبھاتے نظرآئینگے۔نبیل قریشی نے اس خبر کی تصدیق خود ایک انٹرویو میں کی۔واضح رہے کہ ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ اگلے سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔فلم میں جہاں فہد مصطفیٰ مین کردار نبھائیں گے وہیں ابھی تک فلم کی مرکزی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آیا۔فہد مصطفیٰ کو اپنی ایک اور فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک بہترین اداکار ہیں، محنت سے کام کرتے ہیں، ہمارا تعلق بہت اچھا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہر کوئی مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھتا ہے۔یاد رہے کہ نبیل قریشی نے رواں سال اگست میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ اگلے سال ایک نہیں بلکہ دو فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ان میں سے ایک’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ہے جسکی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔دوسری فلم’’فیٹ مین‘‘ ہوگی، جو ایک حقیقی ہیرو کی کہانی ہے۔فیٹ مین میں بھی فہد مصطفیٰ کو کاسٹ کرنے کے سوال پر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ اب تک اس فلم کی کاسٹ کا انتخاب نہیں ہوا۔فلم کی پروڈیوسر فضا علی میرزا کا کہنا تھا کہ قائداعظم زندہ باد کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

آسٹریلوی ہائی کمشنراہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے کس  اہم ترین مقام پرجاپہنچے،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

آسٹریلوی ہائی کمشنراہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے کس اہم ترین مقام پرجاپہنچے،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

وزیراعظم نے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا،خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

وزیراعظم نے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا،خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

27فروری کو ہی سکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی،،17بھارتی  گرفتار،کہاں سے پکڑے گئے؟آج کی بڑی خبر

27فروری کو ہی سکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی،،17بھارتی گرفتار،کہاں سے پکڑے گئے؟آج کی بڑی خبر

حمزہ شہباز رہا ،مریم نوازکا استقبال ،کارکنوں کے بھنگڑے

حمزہ شہباز رہا ،مریم نوازکا استقبال ،کارکنوں کے بھنگڑے

حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی

بھارت سے اچھے تعلقات ہمارا خواب ہے ، شیخ رشید احمد

بھارت سے اچھے تعلقات ہمارا خواب ہے ، شیخ رشید احمد

شایدلانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،حکومت سینیٹ الیکشن میں ڈھیرہوجائیگی،مریم نواز

شایدلانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،حکومت سینیٹ الیکشن میں ڈھیرہوجائیگی،مریم نواز

لانگ مارچ کیلئے تیاری پکڑو،کارکنوں کو خاص ہدایات ،حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے

لانگ مارچ کیلئے تیاری پکڑو،کارکنوں کو خاص ہدایات ،حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے

 پاکستان امن کا خواہاں ،مودی نے سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ کا ڈراما رچایا، وزیرخارجہ

پاکستان امن کا خواہاں ،مودی نے سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ کا ڈراما رچایا، وزیرخارجہ

پی ڈی ایم نے حکومت کواپنے ہی اراکین سے بات کرنے پر مجبور دیا،سینیٹ الیکشن میں ٹف ٹائم دینگے،بلاول بھٹوزرداری

پی ڈی ایم نے حکومت کواپنے ہی اراکین سے بات کرنے پر مجبور دیا،سینیٹ الیکشن میں ٹف ٹائم دینگے،بلاول بھٹوزرداری