09:34 am
عاطف اسلم ایک  بار پھر کوک سٹوڈیو میں فن کا جادو جگائیں گے

عاطف اسلم ایک  بار پھر کوک سٹوڈیو میں فن کا جادو جگائیں گے

09:34 am

 کراچی (آئی این پی)  معروف گلوکار  عاطف اسلم  مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں  اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔  میوزک شو کوک اسٹوڈیو نے جہاں پاکستانی لوک ، کلاسیکل  اور پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں نئی جہت سے آگاہ کیا وہیں موسیقی کے چاہنے والوں کو کئی دلفریب آوازوں سے روشناس کرایا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا عاطف اسلم کی سریلی آواز میں پڑھا گیا کلام تاجدارِ حرم آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے  اور  اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عاطف اسلم   اس سیزن میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔ جس کی تصدیق خود انہوں نے کی ہے۔
 
انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے مداحوں کو بتایا کہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا لازمی حصہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی دھنیں بنانے کے لئے کام کیا ہے ۔ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔