09:35 am
حمائمہ ملک کس سے زیادہ محبت کرتی ہیں؟ بتا دیا

حمائمہ ملک کس سے زیادہ محبت کرتی ہیں؟ بتا دیا

09:35 am

کراچی (آئی این پی)  اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی  زندگی میں سب سے اہم کون ہے اور وہ سب سے زیادہ محبت کس سے کرتی ہیں کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔  حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان سے انسٹاگرام پرآسک می سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ آپ کس سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اوراداکار فیروز خان کے ننھے بیٹے سلطان سے محبت کرتی ہیں۔
 
واضح رہے حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروزخان کے گھر رواں سال بیٹے محمد سلطان خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں