12:47 pm
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈیمی مور نے اپنی والدہ پر سنگین الزام عائد کر دیا

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈیمی مور نے اپنی والدہ پر سنگین الزام عائد کر دیا

12:47 pm

نیویارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ 56 سالہ ڈیمی مور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ محض 15 برس کی عمر میں ان کے ساتھ کی زیادتی کی گئی اور ان کی والدہ نے میرے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص سے خطیر رقم لی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیمی مور نے یہ اعتراف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول چیٹ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا۔پروگرام کی میزبان ڈائنے سائیر نے پروگرام کے دوران انہیں ان سے متعلق پرانی سٹوری دکھائی اور اس سٹوری میں بیان کئے گئے حقائق سے
متعلق ان سے سوالات پوچھے۔ڈیمی مور نے پروگرام میں دکھائی جانے والی سٹوری میں بیان کئے گئے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک عمر رسیدہ شخص نے ان کے ساتھ 15 برس کی عمر میں زیادتی کی۔ڈیمی مور کے مطابق جس شخص نے ان کے ساتھ زیادتی کی وہ انہیں جانتی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض ان کے ساتھ زیادتی کروا ئی ؟ تو انہوں نے نیم آبدیدہ ہوکر کہا کہ ان کے خیال میں یہ درست نہیں ہے کہ ان کی والدہ نے ان کے ساتھ 500 ڈالرز کے عوض یہ کام کروایا۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی والدہ نے عمر رسیدہ شخص کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی۔گڈ مارننگ امریکا کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیمی مور نے پروگرام کے دوران اپنی زندگی سے متعلق دیگر باتوں پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آ ئوٹ‘ کے حوالے سے بھی بات کی۔ڈیمی مور کی سوانح عمری کو 24 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا جب کہ ان کا یہ پروگرام بھی 24 ستمبر کو نشر ہوا۔پروگرام میں ڈیمی مور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس شخص کو وہ والد سمجھ کر ان سے محبت کرتی تھیں اور ان کی عزت کرتی رہیں، در اصل وہ ان کے حقیقی والد نہیں تھے۔انہوں نے اپنی والدہ کی مشکل زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی والدہ نے متعدد بار خودکشی کرنے کی کوشش کی اور انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ نے پہلی بار اس وقت اپنی جان لینے کی کوشش کی جب اداکارہ کی عمر 12 برس تھی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ نے انتہائی سخت حالات دیکھے، غربت اور مسائل کی وجہ سے وہ نشہ بھی کرتی تھیں جب کہ وہ انہیں انتہائی کم عمری میں ہی ڈانس بارز و شراب خانوں میں لے جاتی تھیں اور وہاں موجود مرد انہیں گھورتے رہتے تھے۔انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت وہ تھا جب ان کی دوسرے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی اور ان کی بیٹیوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو