02:01 pm
تمام موبائل فون کمپنیز کی مانیٹرنگ سروے کا اعلان ، فرنچائزز پر بھی رجسٹریشن کی اجازت

تمام موبائل فون کمپنیز کی مانیٹرنگ سروے کا اعلان ، فرنچائزز پر بھی رجسٹریشن کی اجازت

02:01 pm

فیصل آباد(آن لائن )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام موبائل فون کمپنیز کی سروس کا معیار جانچنے کیلئے اچانک مانیٹرنگ سروے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پیر سے تمام موبائل فون کمپنیوں کی فرنچائزز پر بھی موبائل فونز کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی گئی ہے جس کا مقصد موبائل فون صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ یقینی بنانا بھی ہے۔ پی ٹی اے پنجاب کے ڈائریکٹر محمد فاروق نے ایوان صنعت و تجارت کے دورہ کے دوران بتایاکہ پی ٹی اے ملک بھر کی طرح فیصل آباد
 
میں بھی ٹیلی کمیونی کیشن سے متعلقہ سروسز کے معیار کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں نئے ٹاور لگانے کیلئے سروے فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے فیصل آباد میں تین روز قیام کے دوران ان علاقوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں ٹیلی کمیونی کیشن کے سگنلز کم از کم مطلوبہ طاقت سے بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں سے بات چیت ہو رہی ہے اور بہت جلد نئے ٹاور لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کی سروس کی کوالٹی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے موبائل فونز کی مفت رجسٹریشن کیلئے کئے جانے والے انتظامات بارے بتایا کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی سروس کے معیار کو جانچنے کیلئے اچانک سروے بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوموار سے موبائل فون کمپنیوں کی تمام فرنچائز بھی موبائل فون کی رجسٹریشن کریں گی۔اس موقع پر ایف سی سی آئی کے صدر سید ضیا علمدار حسین نے پی ٹی اے کے ڈائریکٹر کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے دور میں ٹیلی کمیونی کیشن کو کلیدی اہمیت حاصل ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واحد شعبہ ہے جس نے نجکاری کے بغیر بہت زیادہ ترقی کی ہے جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی وجہ سے ٹیلی فون کی سہولت ہر امیر غریب کی پہنچ میں آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن کی موجودہ سہولتوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ نئی اور جدید سہولتوں کو بھی متعارف کرایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیلی کمیونی کیشن صنعت وتجارت کا لازمہ ہے لیکن بعض علاقوں میں غیر معیاری سروس کی وجہ سے دس دس بار کالیں ڈراپ ہوتی ہیں جن کی وجہ سے صارفین کو بھاری بل ادا کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے ازالہ کیلئے سروسز کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ پی ٹی اے کے حالیہ سروے کے نتیجے میں نئے ٹاور لگانے سے موبائل کمپنیوں کی سروس کے معیار میں خاصی بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر