03:04 pm
امریکی گلوکارہ نے تیسری بار ماں بننے کے بعد 100 پاؤنڈ وزن کیسے کم کیا؟جانئے

امریکی گلوکارہ نے تیسری بار ماں بننے کے بعد 100 پاؤنڈ وزن کیسے کم کیا؟جانئے

03:04 pm

نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ جیسیکا سمسن کی نئی تصویر سامنے آنے کے بعد کسی کو بھی اسے دیکھ کر یقین نہیں آرہا کہ وہ تین بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔گلوکارہ کے ہاں 6 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے برڈی مے جونسن رکھا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں میں جیسیکا کا وزن کافی حد تک بڑھ چکا تھا جس کے باعث انہیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا سامنا رہا جبکہ انہیں خود بھی اپنی شخصیت پسند نہیں آتی تھی۔تاہم اب انہوں نے اپنی ایک انساگرام پر ڈالی تصویر میں اعلان کیا کہ انہوں نے
ان 6 ماہ میں 100 پاؤنڈ یعنی 45 کلو وزن کم کرلیا ہے، جبکہ اس تبدیلی کی تصویر کو بھی ان کے مداح بیحد پسند کررہے ہیں۔جیسیکا کے مطابق انہیں ایسا لگنے لگا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی پہلے جیسی نہیں ہوپائیں گی، تاہم وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے بیحد محنت کی اور اب انہیں خود پر فخر ہے۔اس تصویر میں گلوکارہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ہیں۔39 سالہ گلوکارہ سے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جیسیکا نے بیحد محنت کی تب جاکر ان کے وزن میں یہ مثبت تبدیلی آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا ایک مقصد بنایا اور پھر اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، وہ پہلے اپنی شخصیت کو ناپسند کرنے لگی تھی اور دوبارہ وزن کم کرکے پہلے جیسا ہونا چاہتی تھی۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گلوکارہ جیسیکا سمسن نے صرف 6 ماہ میں اپنا وزن اس حد تک کم کیسے کیا؟ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے سب سے زیادہ زور چہل قدمی پر دیا، یہ ان کی پسندیدہ ورزش تھی اور وہ ایک دن میں بہت زیادہ چہل قدمی کرتی تھی۔خیال رہے کہ جیسیکا سمسن کی شادی امریکی فٹ بالر ایرک جونسن کے ساتھ 2014 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی