05:45 pm
بہن نے پہلی بار اداکارہ کے رشتے سے متعلق اہم راز کھول دیا

بہن نے پہلی بار اداکارہ کے رشتے سے متعلق اہم راز کھول دیا

05:45 pm

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ سجل علی اورصبورعلی ملک بھرمیں کافی مقبول ہیں اورعوام کی جانب سے اکثروبیشتردونوں کے کام کاموازنہ کیاجاتاہے ۔خاص طورپرصبورعلی سے ہمیشہ سجل کے حوالے سے متعددسوال پوچھےجاتےہیں اوران کی اداکاری کوسجل کے کام سے بھی ملایاجاتاہے جس کی وجہ سے صبورشوبز انڈسٹری کاحصہ اس وقت بنی جب سجل پہلے سے ہی ایک کامیاب اداکارہ بن چکی تھیں۔سجل علی اور صبور علی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جبکہ بہنیں ہونی کی وجہ سے اکثر و بیشتر دونوں کے کام کا موازنہ ایک دوسرے سے بھی کیا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران صبور علی سے سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں تعجب ہوتا ہے جب لوگ یہ پوچھتے یا سوچتے ہیں کہ سجل کے حوالے سے سوالات انہیں ناراض کردیں گے۔
فوشیا میگزین کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران صبور علی کا کہنا تھا کہ ’لوگ پوچھتے ہیں کہ جب لوگ سجل کی بہن کے طور پر متعارف کراتے ہیں تو مجھے برا نہیں لگتا؟ تو میں بس یہی سوچتی ہوں کہ سجل پاکستان کے لیے ایک بڑا نام ہے، ہمیں فخر ہے اس پر، اس نے بےحد اچھا کام کیا ہے‘۔یاد رہے کہ سجل علی نے رواں سال جون میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے احد رضا میر کے ساتھ منگنی کرلی ہے اور منگنی کی ایک تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔تاہم ان دونوں اداکاروں نے اس تصویر کے علاوہ اپنی منگنی کے حوالے سے اور کوئی تفصیل مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔انٹرویو کے دوران صبور علی سے جب ان دونوں کی منگنی کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کھل کر ساری کہانی بیان کی۔اس موقع پر صبور سے سوال کیا کہ کیا سجل نے خود انہیں اپنے اور احد کے بارے میں بتایا یا انہیں خود ان کے تعلق کا پتا چلا تو اداکارہ نے بتایا کہ ’سجل کو محسوس ہوتا تھا کہ وہ احد پر یقین کر سکتی ہیں، لیکن شاید وہ اس وقت تیار نہیں تھی، میں نے سجل کو اس رشتے پر قائل کیا، سچ بات یہ ہے کہ ان دونوں نے کوئی ڈیٹ وغیرہ نہیں کی، شروعات سے ہی خاندان ملے اور بس رشتہ طے ہوگیا‘۔اداکارہ کے مطابق ’احد بھائی نے سب سے پہلے سجل سے بات کی تھی جس پر اس نے کہا کہ میرے والد سے بات کریں جس کے بعد احد اور ان کے والدین نے ہمارے والد سے بات کی اور سب طے ہوگیا‘۔صبور کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پہلے احد بھائی کو صرف احد بلاتی تھی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جس دن آپ کا رشتہ آفیشل ہوجائے گا میں اس دن سے ان کو احد بھائی بلاؤں گی’۔اپنی شادی کے سوال پر صبور کا کہنا تھا کہ وہ مردوں میں سب سے پہلے ان کے بات کرنے کا انداز غور کرتی ہیں، جس کے بعد وہ اپنے ہاتھ پیر دیکھتی ہیں کیوں کہ ان کے لیے لڑکوں کے ہاتھ اور پیر صاف ہونے چاہیے۔منگنی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں منگنی نہیں کروں گی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی، میں منگنی پر یقین نہیں رکھتی‘۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر