05:49 pm
براہ راست نشریات کے دوران خاتون کوبوسہ دینے والےشخص کوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

براہ راست نشریات کے دوران خاتون کوبوسہ دینے والےشخص کوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

05:49 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ٹی وی چینل کی ایک خاتون رپورٹر کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی تھی جب اس نے رپورٹنگ کے دوران کہا تھا کہ وہ ایک مرے ہوئے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔تاہم اب امریکا کی ہی ایک اور خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں امریکا کے مقامی نیوز چینل ’ویو‘ کی خاتون رپورٹر سارہ رویسٹ کوریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں ایک میوزک فیسٹیول کی براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک راہ چلتا شخص خاتون رپورٹر کو دیکھ کر پہلے تو عجب انداز میں اسے دیکھتا ہے
اور بعد ازاں وہ کیمرا سے اوجھل ہونے کے بعد واپس خاتون رپورٹر کے پاس آکر انہیں گال پر بوسہ دیتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر اس عمل کو نامناسب قرار نہیں دیتیں اور ان کی ہنسی نکل جاتی ہے۔راہ چلتے شخص کی جانب سے بوسہ دیے جانے کی کوشش سے قبل ہی خاتون رپورٹر کے آگے سے ایک اور شخص بھی گزرتا ہے اور اس دوران بھی خاتون رپورٹر ہنس پڑتی ہیں اور وہ انتہائی مزے سے رپورٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔راہ چلتے شخص کی جانب سے بوسہ دیے جانے کے بعد نیوز اسٹوڈیو میں موجود مرد اینکر خاتون رپورٹر سے پوچھتے ہیں کہ وہ راہ چلتے شخص کی جانب سے بوسہ لیے جانے پر خود کو غیر محفوظ تو محسوس نہیں کر رہیں؟ اور ساتھ ہی وہ انہیں بتاتے ہیں کہ اگر ایسا ہے تو وہ مدد کے لیے پولیس کو طلب کر سکتے ہیں۔اسٹوڈیو اینکر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر خاتون رپورٹر ایک بار پھر ہنس پڑتی ہیں اور بولتی ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے، جس پر مرد اینکر قریب میں ہی کھڑے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خاتون رپورٹر کی مدد کی جائے۔بعد ازاں سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون رپورٹر کو بوسہ دینے والے شخص کو پولیس نے شناخت کے بعد تحویل میں لے کر ان کے خلاف جنسی ہراساں کے الزامات عائد کردیے۔رپورٹ کے مطابق خاتون رپورٹر کو بوسہ دینے والے شخص کے خلاف خاتون کو جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔بعد ازاں خاتون رپورٹر نے واقعے کی ویڈیو کو اپنی ٹوئٹ پر شیئر بھی کیا اور لکھا کہ چند سیکنڈز کی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والا شخص، ساتھ انہوں نے خود کو بوسہ دینے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر وہ انہیں بوسہ نہ دیتے تو کیا ہوتا؟

تازہ ترین خبریں

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی