03:10 pm
کشمیری بچوں کے بارے میں سوال پر مہوش حیات نے حد درجہ سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا بیان دے دیا

کشمیری بچوں کے بارے میں سوال پر مہوش حیات نے حد درجہ سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا بیان دے دیا

03:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہوش حیات ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔کبھی اسکینڈلز تو کبھی فلمیں اور کبھی یتیم بچوں اور دیگر فلاحی کاموں کے لیے۔مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ سبھی سٹارزاور فلاحی شخصیات موم بتی مافیا کی طرح اس وقت کیوں غائب ہوتی ہیں جب فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق اور معصوم بچوں کی بات ہوتی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے بھی اس وقت تک کشمیر ایشو پر بولنے کے حوالے سے چپ سادھے رکھی جب تک کہ آئی فون الیون اور اس کے کپڑے میچ ہونے کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے درگت نہیں بنا ڈالی۔اب مہوش حیات سے بھی کشمیر پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
صدارتی تمغہ امتیاز لینے والی مشہور اداکارہ مہوش حیات جو ماضی میں ہمیشہ سیاسی امور، حقوق نسواں اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران وہ کشمیر کے سوال پر جواب دینے سے گریزاں کر گئیں، جس کے بعد ہر کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔مہوش حیات ایک ایونٹ میں موجود تھیں جب صحافی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سوال کیاگیا کہ جیسے انہوں نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے، کیا وہ کشمیر کے بچوں کی کفالت کا بھی ذمہ اٹھائیں گی؟ جس کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے جواب سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔اس جواب پراداکارہ پر تنقیدوں کے نشتر برسنا شروع ہو گئے ہیں اور ہر کوئی تنقید کر رہا ہے جس کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سیاق و سباق سے ہٹ کر لی جا رہی ہے، میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی آرہی ہوں اور کرتی رہوں گی، میرے آگے کے بہت بڑے منصوبے بھی ہیں۔مہوش نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یہ ایک فلاحی تقریب تھی اور مجھ سے درخواست کی گئی تھی کہ میں سیاسی گفتگو سے پرہیز کروں، تاکہ ان یتیم بچوں سے توجہ نہ ہٹے جن کی مدد کرنے میں اس ایونٹ میں پہنچی تھی۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز لیے اور منی لانڈرنگ بھی کی۔ احسن اقبال 

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز لیے اور منی لانڈرنگ بھی کی۔ احسن اقبال 

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ابن ایم ایس اور ایم فل کے بغیر ہی پی ایچ ڈی کی ہوسکے گی

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ابن ایم ایس اور ایم فل کے بغیر ہی پی ایچ ڈی کی ہوسکے گی

سکولز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند۔۔حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

سکولز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند۔۔حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر

فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر

فارن فنڈنگ کیس براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے چیلنج کرتاہوں کہ ۔۔۔کپتان کے وکٹیں چھوڑ چھوڑ کرچھکے

فارن فنڈنگ کیس براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے چیلنج کرتاہوں کہ ۔۔۔کپتان کے وکٹیں چھوڑ چھوڑ کرچھکے

رحیم یارخان،ظاہر پیر  میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں

رحیم یارخان،ظاہر پیر میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں

براڈ شیٹ نے  پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ،وفاقی وزرا

براڈ شیٹ نے پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ،وفاقی وزرا

بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ

بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ

شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری۔۔ آئندہ سات روز کا موسم کیسارہےگا

شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری۔۔ آئندہ سات روز کا موسم کیسارہےگا

’لڑکی نے شادی سے انکار کیا، لڑکے نے نازیبا تصاویر وائرل کردیں‘تصاویر میں کیا تھا؟تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں

’لڑکی نے شادی سے انکار کیا، لڑکے نے نازیبا تصاویر وائرل کردیں‘تصاویر میں کیا تھا؟تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں

سینیٹ الیکشن ،حکومت کے ق لیگ سے معاملات طے پاگئے

سینیٹ الیکشن ،حکومت کے ق لیگ سے معاملات طے پاگئے

فیصل آباد،درندہ صفت انسانوں کی لاوارث بچی کیساتھ زیادتی،تصدیق ہوگئی

فیصل آباد،درندہ صفت انسانوں کی لاوارث بچی کیساتھ زیادتی،تصدیق ہوگئی

ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بڑی مدد ملے گی،شیخ رشید

ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بڑی مدد ملے گی،شیخ رشید

میرے پاس جنات ہیں ، مروا دوں گا، لاہور میں باپ بیٹی کے درمیان خوف کی فضا میں کیا کام ہو تا رہا ؟ 

میرے پاس جنات ہیں ، مروا دوں گا، لاہور میں باپ بیٹی کے درمیان خوف کی فضا میں کیا کام ہو تا رہا ؟