12:18 pm
بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے، نصیر الدین شاہ

بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے، نصیر الدین شاہ

12:18 pm

ممبئی (نیوز ڈیسک )بولی ووڈ کے معروف و مشہور اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔انہیں خود بھی متعدد بار ایسے سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کی ہلاکت کے بیان پر نصیر الدین شاہ کو بھارت میں انتہاپسند شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں
۔تاہم نصیر الدین شاہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آج گائے ایک مسلمان سے زیادہ اہم ہوچکی ہے۔گائے کی آڑ میں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔دوسری اقلیتوں کو بھی غیرانسانی سلوک کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں