02:34 pm
ہالی ووڈ کی نامورشخصیت نے عابدہ پروین کوروحانی والدہ قراردیدیا

ہالی ووڈ کی نامورشخصیت نے عابدہ پروین کوروحانی والدہ قراردیدیا

02:34 pm

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ہولی ووڈ اداکارہ ،گلوکار،کامیڈین ولکھاری جاڈاپنکٹ سمتھ اگرچہ پہلے بھی پاکستان کی شہرت یافتہ صوفی فنکارہ عابدہ پروین کواپنی پسندیدہ ترین صوفی گلوکارہ قراردے چکی ہیںتاہم اب انہوں نے عابدہ پروین کواپنی روحانی والدہ قراردیدیاہے۔جاڈاپنکٹ سمتھ خودبھی گلوکاری کرنے سمیت گیت بھی لکھتی ہیں اوروہ خودکوصوفی میوزک کاسب سے بڑامداح قراردیتی ہیں انہوں نے رواں برس اپریل میں اپنے انسٹاگرام پرعابدہ پروین اورراحت فتح علی خان کی جانب سے کوک سٹوڈیوسیزن 7میں گائے گئے
گانے کی ایک مختصرویڈیوشیئرکی تھی۔انہوں نے عابدہ پروین اورراحت فتح علی خان کے گانے چاپ تلک کی مختصرویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھاتھاکہ یہ دونوں فنکاران کےپسندیدہ ترین صوفی فنکارہیں۔اوراب انہوں نے سوشل میڈیاپرعابدہ پروین کواپنی روحانی والدہ قراردیاہے۔جاڈاپنکٹ سمتھ نے عابدہ پروین کی بیرون ملک ہونے والے صوفی میوزک فیسٹیول میں شرکت کی اوروہاں ایک مختصرویڈیواپنی انسٹاگرام سٹوری پرشیئرکی ،اداکارہ نے عابدہ پروین کی جانب سے صوفی نائٹ میں گائے جانے والے کلام گھوم چرخڑا کی مختصرویڈیوشیئرکرتے ہوئے انہیں روحانی والدہ قراردیا۔اداکارہ وگلوکارہ نے عابدہ پروین کی صوفی موسیقی کی تقریف کی اوران کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیومیں لوگوں کوعابدہ پروین کے سحرطاری کرنے والی آواز پرجھومتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے ،اداکارہ نے انسٹاگرام پرعابدہ پروین سے محبت سے ملتے ہوئے بنوائی گئی تصاویربھی شیئرکیں اوران کے لیے عقیدت کااظہارکیا۔خیال رہے کہ جاڈاپنکٹ سمتھ معروف اداکارول سمتھ کی اہلیہ اور2 بچوں کی ماں ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Guess who LOVES #AbidaParveen (Apart from us)! #JadaPinkettSmith! ❤❤❤

A post shared by IMAGES (@dawn_images) on

تازہ ترین خبریں