06:00 pm
حدیقہ کیانی نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی

حدیقہ کیانی نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی

06:00 pm

کراچی( آن لائن )خوش شکل اور خوش لباس حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان میں پاپ موسیقی کی گنی چنی کامیاب گلوکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہم عصر مرد گلوکاروں کو فن کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ حدیقہ کیانی نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے۔ ایک پروگرام میں دوران گفتگو اپنی ازواجی زندگی کے حوالے سے حدیقہ کیانی نے بتایا کہ بچے کو گود لینا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور میں اپنے بیٹے ناد علی کے لیے بہت حساس بھی ہوں۔
حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی رہے، اسے باپ کا پیار بھی ملنا چاہیے اور دستاویز میں بھی ایک سرپرست کا ہونا ضروری تھا اس لیے میں نے فوری طور برطانوی تاجر سے شادی کی۔معروف گلوکارہ نے اپنی زندگی کے اہم موڑ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے میرے توقعات پوری نہیں ہوسکیں اور میرا مقصد یعنی ناد علی کو باپ کا پیار اور سرپرستی ملنا پورا نہیں ہوسکا تو میں نے خلع لے لی اور اب میں اپنی ماں اور بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار زندگی جی رہی ہوں۔

تازہ ترین خبریں