07:16 am
 عائشہ عمر نے کہاہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل کررکھ دی

عائشہ عمر نے کہاہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل کررکھ دی

07:16 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہاہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل کررکھ دی ہے ۔عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میری کچھ مجبوریاں ہیں کہ میں بہت زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کرسکتی، ابھی بھی ایکسیڈنٹ کے کچھ زخم باقی ہیں، مجھے ایکسیڈنٹ سے قبل بالکل نہیں معلوم تھا کہ بے چینی کیا ہوتی ہے ، لوگوں سے سنتی تھی تو عجیب لگتا تھا، خود پر گزری تو بے چینی کا مطلب سمجھ میں آ یا۔بلبلے
فیم عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے کچھ فیصلے غلط کئے ، دو تین فلمیں چھوڑ دیں تھیں، جس کا مجھے آج بھی افسوس ہے ۔

تازہ ترین خبریں