04:05 pm
شوہرکا کس ماڈل کے گھرآناجاناہے ،گلوکارہ نے ماڈل کے گھرگھس کرطوفا ن برپاکردیا

شوہرکا کس ماڈل کے گھرآناجاناہے ،گلوکارہ نے ماڈل کے گھرگھس کرطوفا ن برپاکردیا

04:05 pm

معروف گلوکارہ صنم ماروی جوکہ کوک سٹوڈیوکے سیزن 12میں بھی جلوہ گرہورہی ہیں ان کااپنے شوہرسے جھگڑاہوگیااورانہوں نے شوہرپرپڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ سے تعلقات کاالزام لگایادیا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ صنم ماروی نے لاہورمیں اپنے گھرکے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھرمیں گھس کرطوفان کھڑاکردیاان کاکہناتھاکہ ان کے شوہرحامدکاوہاں آناجاناہے اس بات پردونوں میں تلخ کلامی ہوئی
،نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچی اس سے پہلے وہاں کچھ لوگوں نے دونوں کوسمجھایااورا س حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک کاانتظارکیاشوبزحلقوںکاکہناہے کہ صنم ماروی اوران کے شوہرکے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس وقت کوک سٹوڈیو کے نئے سیزن میں شامل گیت کی پروموشن کے لیے ایساکیاگیا۔جس کامقصد میڈیاکے ذریعے توجہ حاصل کرناہے۔

تازہ ترین خبریں