02:15 pm
شاہ رخ خان کی پاکستان مخالف ویب سیریز جنرل آصف غفورکےایک  ٹوئٹ سے فلاپ

شاہ رخ خان کی پاکستان مخالف ویب سیریز جنرل آصف غفورکےایک ٹوئٹ سے فلاپ

02:15 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق امریکی صدرکی ایک کہاوت ہے کہ آپ لوگوں کوکچھ وقت کے لیے توبیووقوف بناسکتے ہیں لیکن انہیں ساری زندگی بے وقوف نہیں بناسکتے ،پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی ایک ٹوئٹ نے شاہ رخ خان کی پاکستان مخالف نیٹ فلیکس فلم کوفلاپ کردیااوریہ ٹوئٹ کرنیوالاکوئی اورنہیں بلکہ جنرل آصف غفورتھے۔اوردوسری جانب اس فلم کے فلاپ ہونے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کابھی بڑاکردارہے کیونکہ جس دن شاہ رخ یہ فلم ریلیزہوئی
اسی دن وزیراعظم پاکستان عمرا ن خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔لیکن سب سے زیادہ اثرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ نے دکھایااوریہ فلم اس طرح فلاپ ہوئی جس طرح شاہ رخ کاکوئی منصوبہ فلاپ نہیں ہوا۔2017میں نیٹ فلیکس کے سی ای اوممبئی گئے اورانہوں نے اپناپراجیکٹ شرو ع کیاان کاارادہ بھارت کی مارکیٹ کوٹچ کرناتھاانہوں نے شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلی سے ڈیل کی اورایک ناول THE BART OF THE BLOODناول جوکہ بلال صدیقی نے لکھاتھااس پرفلم بنائی جائے۔بھارتی عوام کودنیانے جب دیکھاکہ شاہ رخ نیٹ فلیکس کیساتھ مل کرفلم بنانے والاہے جس میں عمران ہاشمی بھی ہوں گے توانہوں نے اسے پروموٹ کرناشروع کردیا۔صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب THE BART OF THE BLOODکاٹریلرریلزہواجس کے بعدجنرل آصف غفورنے شاہ رخ کی تاریخی بے عزتی کرڈالی اورکہاکہ فلموں میں آپ دکھاتے ہیں کہ را کے ایجنٹ پکڑے جاتے ہیں اورآپ اسے چھڑالے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں جب راکا ایجنٹ کلبھوشن یادوپکڑاجاتاہے توآپ اسے چھڑانہیں پاتے۔بالی ووڈ میں را کاایجنٹ سلمان خان ہے جبکہ حقیقت میں آپ کاایجنٹ کلبھوشن یادوہے۔بھارتی میڈیامیں ایک چیز پائی جاتی ہے کہ وہ غلط چیزوں کوپروموٹ کرتاہے لیکن لوگوں نے اپناٹرینڈ چینج کیاہے۔اوراب ایساوقت آگیاہے کہ لوگ چہروں کی بجائے جس کامواداچھاہوگااس کوترجیح دیتے ہیں۔جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کی توبھارتی میڈیامیں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ آصف غفورنے شاہ رخ خان پرالزامات لگائے۔لوگوں نے نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن توخریدلی ۔جس دن یہ سیریز ریلیز ہوئی اس دن عمران خان کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب تھا۔بھارتی میڈیاپرعمران خان کی تقریرچھائی رہی۔نیٹ فلیکس نے اس سے پیسے توبنالیے۔لیکن لوگوں نے اس سیریز کی سات اقساط میں سے دویاتین اقساط دیکھیں یعنی پوری طری یہ فلاپ ہوگئی۔لوگوں نے جب دیکھاتومحسوس کیاکہ اس میں واقعی حقیقت نہیں دکھائی گئی اوربھارتی عوام کی جانب سے ہی ان پرلعن طعن شروع ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں