06:41 am
مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا، حریم شاہ

مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا، حریم شاہ

06:41 am

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک )ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی اور دفتر خارجہ میں اپنی موجودگی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ میں نے کہا مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اُن سے ملنے گئی تھی‘۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی،
شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا، اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی تھی اور ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا‘۔حریم شاہ نے مزید بتایا وہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیراعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔

تازہ ترین خبریں