09:37 am
 وینا ملک نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے علیحدہ ٹویٹ میں وزیراعظم کو بھی بتا ڈالا کہ انہیں اب کیا کرنا چاہیے

وینا ملک نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے علیحدہ ٹویٹ میں وزیراعظم کو بھی بتا ڈالا کہ انہیں اب کیا کرنا چاہیے

09:37 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں موجودگی اور بھارتی گانوں پرویڈیو بنانے کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔سوشل میڈیا پرمخالفین کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے سپورٹرزبھی اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے علیحدہ ٹویٹ میں وزیراعظم کو بھی بتا ڈالا کہ انہیں اب کیا کرنا چاہیے۔پہلی ٹویٹ میں وینا ملک نے نام لیے بغیر اداکارہ مہوش حیات کو دیے جانے والے تمغہ امتیازکا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’بات اب تمغہ امتیاز سے ہوتی ہوئی وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پرہمیشہ حکمراں جماعت کی کھل کر حمایت کرنے والی وینا نے حریم شاہ کی وزرات خارجہ میں ویڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں وہاں لے جانے کیلئے لکھا کہ کس کے اندر کا ہیرو سرعام ذلیل ہونے کیلئے بے قرار ہے۔وینا نے وزیراعظم عمران خان کے نام ٹویٹ میں صرف انہیں اپنی امید قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وزراء کو اپوزیشن جیسا ہی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان میں عوامی خدمت کا کوئی جذبہ موجود نہیں۔ہماری امید صرف آپ ہیں ورنا آپکے وزراء اور اپوزیشن میں کوئی فرق نہیں ہے عوامی خدمت کا جزبہ تو دور دور تک نہیں لیکن لڑکیوں کیلئے انکےجزبات اتنے ڈُل رہے ہیں کہ پوری قوم ان پر تھُو تھُو کررہی ہے آپ بھی زرا ہوش کے ناخن لو ووٹ ان ریلو کٹوں کو ہم پر مسلط کرنےکیلئےنہیں دیا تھا.انہوں نے وزیراعظم کوہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے پیغام دیا کہ لڑکیوں کیلئے ان وزراء کے جذبات پرپوری قوم تھوتھوکررہی ہے۔پی ٹی آئی وزراء کو ’’ریلو کٹے ‘‘ قرار دیتے ہوئے وینا نے وزیراعظم سے اپنے ووٹ کا حساب بھی مانگ لیا۔

تازہ ترین خبریں