10:53 am
موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے میں نے بہت جدوجہد اور محنت کی ہے ، احسن خان

موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے میں نے بہت جدوجہد اور محنت کی ہے ، احسن خان

10:53 am

لاہور(این این آئی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے میں نے جتنی جدوجہد اور محنت کی ہے یہ اسی کے ثمرات ہے کہ آج شوبز کی دنیا میں میری شناخت اورپہچان ہے ،خدا کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا ،میرا بھی شروع سے خدا کی ذات پر یہ یقین تھا کہ میری محنت ایک دن ضرور رنگ لائے گی ۔انہوںنے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ٹی وی فلم اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ٹی وی کے شو بھی ہوسٹکئےہیں۔ اور پچھلے تین سال سے
 
مسلسل رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کررہا ہوں جو میر ے لئے باعث سعادت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرامہ سیریل اڈاری میں نے منفی کردار ادا کر کے اپنی ہیروشپ دائو پر لگا ئی تھی اورمجھے خوشی ہوئی کہ میرا و ہ کردار بھرپور انداز میں ہٹ ہوا ، اس سے میری ہیرو شپ کو کچھ نقصان ضرور ہوا مگر اب اس کی بھی تلافی ہوچکی ہے اورمیرے لئے پچھلا سال اس لئے زیادہ مسرت کا باعث رہاکہ مجھے میری کارکردگی کی بنا ء پر چھ ایوارڈ ز سے نواز ا گیا ۔

تازہ ترین خبریں