09:12 am
حریم شاہ کے بعد دفتر خارجہ میں ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو سامنے آ گئی

حریم شاہ کے بعد دفتر خارجہ میں ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو سامنے آ گئی

09:12 am

اسلام آباد  دفتر خارجہ میں حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک اسٹار کی آمد نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ حریم شاہ کی دفتر خارجہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور مطلوب احمد نامی ٹک ٹاک صارف کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ٹک ٹاک پر مطلوب احمد نامی صارف نے بھی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی جس نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔
 
ایک اور ویڈیو میں انہوں نے پی ٹی آئی کے معروف رہنماؤں کے ساتھ تصویروں کا سلائیڈ بھی شو کیا ہے۔صارفین نے اس ویڈیو پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دفتر خارجہ ہے یا پھر کوئی پلے گراؤنڈ؟۔جہاں ہر کوئی جا کر ویڈیوز بنا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ آخر یہ ملک کن کے ہاتھوں میں ہے،کون چلا رہا ہے؟ دفتر خارجہ کی سیکیورٹی کا عملہ کہاں ہے؟۔جب کہ دوسری جانب حریم شاہ وزارت خارجہ کے اندر جانے میں کیسے داخل ہوئیں اور وہاں پر ویڈیو بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں،اس حوالے سے تاحال ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم اس معاملے میں پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں،حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے میں کسی اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے،تاہم اب وزارت خارجہ میں ایک سکیورٹی گارڈ پر نزلہ گراتے ہوئے اسے معطل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اصل ذمہ داران کو چھپایا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کے سٹاف کے پانچ ارکان سے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔جب کہ حریم شاہ نے وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھنے کو بھی غلطی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ یہ اُن کی کرسی ہے۔پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ مجھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اٴْن سے ملنے دفتر خارجہ گئی تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں