11:17 am
جویریہ سعود نے ویڈیو کے ذریعے عالیشان گھر کا دورہ کرادیا

جویریہ سعود نے ویڈیو کے ذریعے عالیشان گھر کا دورہ کرادیا

11:17 am

لاہور( این این آئی)پاکستانی فنکاروں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے نت نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں،ساتھی اداکاروں کی طرح اداکارہ جویریہ سعود نے بھی یوٹیوب چینل کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا جس پر انہوں نے چند پروموز اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔اداکارہ کے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوئوں کے بارے میں بتائیں گی۔جویریہ نے اپنے چینل پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو ’’ہوم سوئٹ ہوم‘‘کی پہلی قسط میں
 
اپنے نئے عالی شان عالیشان گھر کا دورہ کرادیا۔اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر سالوں سے اس گھر کا خواب دیکھ رہے تھے جسے مکمل ہونے میں کئی سال لگے۔انہوں نے اپنے گھر کا ایک ایک کونا دکھاتے ہوئے بتایا کہ گھر میں موجود زیادہ تر سامان وہ دبئی سے لائے ہیں۔جویریہ سعود کا یہ شاندار بنگلہ کراچی میں تعمیر ہوا ہے، جہاں وہ ان کے شوہر اور دونوں بچے زندگی گزار رہے ہیں۔جویریہ نے کہا کہ انہوں نے گھر کے ڈیزائن کے لیے سعود کو صرف انٹرنیٹ سے ڈیزائنز نکال کر دئیے جبکہ باقی تمام کام سعود نے خود کیا۔

تازہ ترین خبریں