11:17 am
جرار رضوی نے فلمی نام دیا ، اب اصل نام سے زیادہ اس سے محبت ہے : میرا

جرار رضوی نے فلمی نام دیا ، اب اصل نام سے زیادہ اس سے محبت ہے : میرا

11:17 am

لاہور(این این آئی ) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ میرا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے لیکن جرار رضوی نے میرا فلمی نام میر ارکھا او رمجھے اب اس نام سے زیادہ محبت ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے دس سال کی عمر میں پہلا ٹی وی کمرشل کیا تھا جس کے کچھ عرصے بعد پروڈیوسر اورر ہدایتکار جرار رضوی نے مجھے فلم ’’کانٹا‘‘میں کاسٹ کر لیا تھا۔ جرار رضوی میری والدہ کے بھائی بنے ہوئے تھے اور انہوںنے اصرار کر کے مجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار کیلئے چنا او ر یہیں سے
 
میرے کیرئیر کا آغاز ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بے پناہ کامیابیان سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں زندگی میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں اور میری یہ خواہش ابھی ادھوری ہے ۔

تازہ ترین خبریں