12:23 pm
ماڈلز کی واک کے دوران بیک گرائونڈ میں مشہور حمد’’اللہ ہو‘‘پڑھنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ماڈلز کی واک کے دوران بیک گرائونڈ میں مشہور حمد’’اللہ ہو‘‘پڑھنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

12:23 pm


کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں فیشن پاکستان ویک 2019ء ایک گلیمر سے بھرپور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تاہم اس فیشن شو میں انتظامیہ کی جانب سے ایک ایسی حرکت کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس فیشن شو کے دوران ایک طرف ماڈلز گلیمرس لباس میں ریمپ پر کیٹ واک کرتی جلوہ افروز ہوتی رہیں، جنہیں دیکھ کر وہاں موجود حاضرین خوب محظوظ ہوئے، تاہم واک کرتی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں ”اللہ ہُو“ کے نام سے مشہور حمد بھی ہادیہ ہاشمی نامی بچی پڑھتی رہی۔س
وشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو دیکھ کر شدید ردِ عمل ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس فیشن شو کی انتظامیہ کو ماڈلز کی واک کے دوران بیک گراؤنڈ میں حمد پڑھنے پر بھی بُرا بھلا کہا جا رہا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ”غیرمسلموں کوہم کیا روکیں یہاں تو اپنے ہی دشمن بنے ہوئے ہیں اسلام کے۔“جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ فیشن شو منعقد کرنے والی انتظامیہ اور برانڈ مالکان کو حمد کے اس نامناسب موقع پر استعمال پر معافی مانگنی چاہیے۔اس حرکت سے ہزاروں مسلمانوں کے دِل دُکھے ہیں۔ آئندہ سے اس قسم کی سنگین لاپرواہی کا ارتکاب نہیں ہونا چاہیے۔دیگر صارفین نے بھی شو انتظامیہ کو سخت کلمات سے نوازا۔ واضح رہے کہ فیشن شو کے دوران پس منظر میں پیش کی جانے والی حمد ”اللہ ہو“ نیس کیفے بیسمنٹ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے پڑھی تھی۔ سُریلی آواز کی مالک ہادیہ پاک فضائیہ کی تقریب میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں