11:04 am
رابی پیرزادہ نے شو بز انڈ سٹری چھو ڑنے کا اعلان کر دیا

رابی پیرزادہ نے شو بز انڈ سٹری چھو ڑنے کا اعلان کر دیا

11:04 am

لاہور (نیوز ڈیسک )معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے لوگوں کے تلخ رویوں اور اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔رابی پیرزادہ نے 2004 سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ابتدائی طور پر بطور گلوکاری اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔متعدد مقبول گیت گانے کے بعد رابی پیرزادہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے کے بعد اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اس فیلڈ میں بھی انہوں نے مداحوں کے دل جیتے۔رابی پیرزادہ نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔
گزشتہ چند ماہ سے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد متحرک دکھائی دیں اور وہ آئے دن وادی کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں۔ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹو یٹ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹویٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ میں جیسی ہوں ویسا ہونے کے لیے معذرت۔

تازہ ترین خبریں