08:10 am
رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور انتہائی معروف اداکارہ کی اخلاق باختہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل،

رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور انتہائی معروف اداکارہ کی اخلاق باختہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل،

08:10 am

ممبئی (ویب ڈیسک) عمومی طور پر لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی شخص کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہو، واٹس ایپ کو انتہائی فول پروف سمجھا جاتا ہے لیکن اب بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کا واٹس ایپ ہیک کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق جس شخص نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا ہے وہ ان کے رابطہ نمبروں پر ایک لنک شیئر کرتا ہے جس کو کھولنے سے ایک کوڈ موصول ہوتا ہے،
جیسے ہی یہ کوڈ ہیکر کو بھیجا جاتا ہے تو فوری طور پر ایک ویڈیو کال موصول ہوتی ہے جس میں انتہائی فحش حرکتیں کرتا ہوا ایک آدمی نمودار ہوتا ہے۔تیجسوی پرکاش نے بتایا کہ وہ ڈرامے کی قسط کی شوٹنگ میں مصروف تھیںکہ اسی دوران انہیں ایک ویڈیو کال موصول ہوئی جس میں برہنہ آدمی فحش حرکات کر رہا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح کی ویڈیو کالز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اداکاراؤں کرشمہ تنا اور تانیہ شرما سمیت کئی لوگوں کو موصول ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اس سلسلے میں سائبر سیل کو فون کرکے شکایت درج کرائی تو انہوں نے اداکارہ کو قریبی پولیس سٹیشن میں تحریری شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔ تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پولیس سٹیشن میں درخواست دیں گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تازہ ترین خبریں