10:25 am
فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دنیا کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ، ریشم

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دنیا کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ، ریشم

10:25 am

لاہور(این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم بینوں کے تبدیل ہوتے رجحانات کو مد نظر رکھ کر پراجیکٹ بنانا ہوں گے ،جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیساتھ اسکرپٹ پر بھرپور توجہ دینا ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل رہا ہے
 
اور ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ فلم بین کیا دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں ان کے رجحانات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا ۔ دنیا میں کونسی ٹیکنالوجی آئی ہے ہمیں اس کے حصول کے لئے بھی کاوشیں کرنی چاہئیں ۔

تازہ ترین خبریں