07:45 am
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،رابی پیرزادہ کی ویڈیوز لیک کرنیوالا کون نکلا؟ نام سامنے آنے پر معروف گلوکارہ بھی ہکا بکا رہ گئیں

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،رابی پیرزادہ کی ویڈیوز لیک کرنیوالا کون نکلا؟ نام سامنے آنے پر معروف گلوکارہ بھی ہکا بکا رہ گئیں

07:45 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے مبینہ شخص کا پتہ چل گیا ۔ رابی پیرزادہ کی نئی منیجر سارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت رابی پیرزادہ سے متعلق بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ یہ درست ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ منیجر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل
 
حقائق سامنے آئیں گے۔ اس کے علاوہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور تب سے ان کی سابقہ منیجر بھی غائب ہیں۔سابقہ منیجر کے غائب ہونے اور اس سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے سب کا شک اسی پر جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں