04:48 pm
جوانی اور حسن سے زیادہ آواز کھو دینےپر پریشان تھی ،شکیرا

جوانی اور حسن سے زیادہ آواز کھو دینےپر پریشان تھی ،شکیرا

04:48 pm

لاس اینجلس( آن لائن ) دنیا بھر میں مشہور کولمبیا کی نامور گلوکارہ شکیرا نے اپنی زندگی کے سیاہ ترین لمحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آواز کا جانا ان کے لیے سب سے زیادہ پریشان کن بات تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی سپر اسٹار، گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ دو سال قبل عارضی طور پر اپنی آواز سے محروم ہوگئی تھیں، اس خبر کا ملنا ان کی زندگی کا ’سیاہ ترین لمحہ‘ تھا جس نے انہیں شدید متاثر کیا۔تین مرتبہ گریمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نومبر 2017 میں ان پر انکشاف ہوا تھا
کہ انہیں ’نکسیر‘ نامی بیماری لاحق ہے، اس بیماری میں ناک سے خون آتاہے اور ان کی آواز بھی غائب ہوگئی ھی۔شیکرا پر یہ خبر پہاڑ بن کر ٹوٹی کیونکہ ان کیلئے آواز ہی سب کچھ تھی۔شکیرا نے کہا کہ جب آپ کے پاس سب کچھ موجود ہو تو آپ ان چیزوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے جبکہ مجھے اپنی آواز پر فخر تھا، میری آواز میری شناخت تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ ایک دن میں بہت سی چیزوں سے دور ہوجائوں گی، اپنی جوانی کھودوں گی، اپنی خوبصورتی سے محروم ہوجائوں گی اور یہاں تک کہ ایک دن اپنے دوستوں کو بھی کھو دوں گی۔ لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی آواز بھی کھوسکتی ہوں۔شکیرا نے بتایا کہ جب تک ا??نہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ دوبارہ گانا گا سکیں گی یا نہیں تو وہ وقت ان کی زندگی کا سب سے ’تاریک ترین‘ لمحہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اس کو ’معزہ‘ کہوں گی کہ میری ا?واز قدرتی طور پر ٹھیک ہوگئی، بغیر کسی سرجری کے جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں سرجری کا کہا تھا۔ پھر 2018 میں انہوں نے کامیاب کانسرٹ کیا

تازہ ترین خبریں