10:06 am
بالی وڈ اداکار  سنی دیول کل پاکستان آئیں گے

بالی وڈ اداکار سنی دیول کل پاکستان آئیں گے

10:06 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بالی وڈ اداکار اور بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے
اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں