10:21 am
پاکستان کی معروف اداکارہ کار حادثے کا شکار ، ذاتی دشمنی کا انکشاف بھی کر دیا گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ کار حادثے کا شکار ، ذاتی دشمنی کا انکشاف بھی کر دیا گیا

10:21 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ کار حادثے کا شکار ، ذاتی دشمنی کا انکشاف بھی کر دیا گیا ۔۔۔۔ کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر اداکارہ شمائل ترین کی گاڑی کو ٹکر ماری گئی ہے جس کے باعث اداکارہ زخمی ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ادکارہ شمائل ترین بھی ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔کوئٹہ میں ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔گاڑی کو ٹکر لگنے کے باعث اداکارہ موقع پر ہی زخمی ہو گئیں۔
شمائل ترین کو نیم بےہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گاڑی میں سوار شخص نے ذاتی دشمنی کی بنا پر اداکارہ کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ملزم کے خلاف بجلی گھر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اداکارہ شمائل ترین کا کہنا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے۔مجھے مخلتف نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شمائل ترین اپنے گھر جا رہی تھیں کہ اس دوران گاڑی میں سوار شخص نے ان کی گاڑی کو تین بار نشانے بنانے کی کوشش کی۔ دو بار تو وہ محفوظ رہیں تاہم تیسری بار ٹکر مارنے پر اداکارہ کی گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے باعث شمائل ترین کے سر اور گردن پر چوٹ لگ گئی۔زخمی ہونے کے بعد اداکارہ بے ہوش ہو گئیں،موقع پر موجود لوگوں نے اسپتال منتقل کیا۔شمائل ترین نے ہوش میں آتے ہی واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔گاڑی کا نمبر اور گاڑی میں موجود شخص سے متعلق بھی پولیس کو بتایا۔ شمائل ترین کا کہنا ہے کہ اس واقعے دو روز قبل بھی اُنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی جس کے باعث انہوں نے حکومت بلوچستان اور انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے۔واضح رہے کہ شمائل ترین نے کچھ عرصہ قبل ہی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔شمائل ترین نے کم ہی وقت میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنا لی۔

تازہ ترین خبریں