09:52 pm
جنوبی کوریا کی نامور گلوکارہ کی مبینہ خودکشی

سیول(آن لائن)جنوبی کوریا کی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ گوہارا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول میں گوہارا کی اپنے گھر سے لاش ملی۔ اس کی عمر 28 سال تھی۔ وہ ملک کے مشہور کے پاپ گروپ کارا کی سابق ممبر تھی جس میں وہ 2008 میں شامل ہوئی تھی۔اس نے انسٹاگرام پر شب بخیر کے عنوان سے آخری پوسٹ شیئر کی جس میں فالوورز کو شب بخیر کہا گیا۔
کورین پولیس نے گوہارا کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق ممکن ہے گوہارا نے خودکشی کی ہو کیونکہ اس سے پہلے مئی میں بھی اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہی اور کافی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہی۔پچھلے ہفتے اس نے دوبارہ واپس اپنی شوبز کی سرگرمیاں بحال کی تھیں اور ایک سیریز میں کارکردگی پیش کی تھی۔ گوہارا نے خودکشی کی کوشش سے اپنے پرستاروں کو پہنچنے والے دکھ اور صدمے پر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔گزشتہ سال گوہارا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ کردیا تھا جس نے اس کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی دھمکی تھی۔ عدالت نے گوہارا کے بوائے فرینڈ کو اس پر تشدد کرنے اور بلیک میلنگ کے جرم میں قید کی معطل سزا بھی سنائی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہے جہاں بہت زیادہ لوگ خودکشی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 