04:02 pm
ٹک ٹاک پر ویڈیو کیوں اپلوڈ کی ، شوہر نے بیوی کو عبرتناک سزا دیدی

ٹک ٹاک پر ویڈیو کیوں اپلوڈ کی ، شوہر نے بیوی کو عبرتناک سزا دیدی

04:02 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک پر ویڈیو کیوں اپلوڈ کی ، شوہر نے بیوی کو عبرتناک سزا دیدی۔۔۔ شوہر نے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کرنے پر بیوی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی کو محض سوشل میڈیا ایپ پر ویڈیو اپلولڈ کرنے پر جان سے مار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سدھالا چنا نے اپنی اہلیہ گوراپتی کو گلا دبا کر قتل کیا بعدازاں ایک گاؤں میں جا کر اس کی لاش جلا دی۔
 
یہ واقعہ 17نومبر کو پیش آیا تھا تاہم پولیس دس دن تک معاملے کی تحقیق کرتی رہی۔ایک معروف نجی کمپنی میں سیلرسپرسن کی حیثیت سے کام کرنے والے اس جوڑے نے پانچ سال قبل شادی کی تھی اور ان کی دو سال کی بیٹی بھی تھی۔لڑکی کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا شوق تھا تاہم یہ بات اس کے شوہر کو خاصی ناگوار گزرتی تھی۔جب کہ وہ اس پر شک بھی کرنے لگا تھا۔ لڑکی نے حال میں اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا اور اپنی بیٹی کو والدین کے پاس چھوڑ کر خود ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ شوہر کی ناراضگی کے باوجود بھی اُس نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔شوہر نے بیوی کو گھر واپس آنے پر راضی کیا۔تاہم تین بعد ہی اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا۔دونوں نے پہلے کپڑے سے لڑکی کا گلا گھونٹا۔بعدازاں لاش کو ایک گراؤنڈ میں لے جا کر جلا دیا۔پولیس نے نامعلوم شخص کو جلانے کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔لڑکی نے زیور بھی پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے تفتیش کاروں کو شناخت میں مدد ملی۔مقامی پٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا کہ 17 نومبر کی رات کو صرف ایک ہی شخص نے بوتل میں پٹرول خریدا تھا جو کہ قتل کی جانے والی لڑکی کا شوہر تھا۔پولیس نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے بعد خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان