08:05 pm
میرے گھرانے میں موسیقی حرام تھی مگر میں پھر بھی اس میدان میں آیا،ایکن

میرے گھرانے میں موسیقی حرام تھی مگر میں پھر بھی اس میدان میں آیا،ایکن

08:05 pm

شارجہ ( آن لائن ) معروف پاپ گلوکار ایکن نے بھی لوگوں کو اپنی زندگی کے تجربات بتا کر ان میں کچھ کرنے کی طلب بڑھا دی ہے۔معروف پاپ اسٹار اور ریپر ایکن نے اپنے مداحوں سے زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے اہم انکشاف کیاجس کے بارے جان کر لوگ حیران رہ گئے۔پاپ اسٹار ایکن کو شارجہ انٹرپرینیوریل فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے مقبول گانے گانے کے بجائے اپنی زندگی کے
تجربات پر بات کی۔شارجہ ایکسپو سینٹر میں فیسیٹول کے موقع پر جب 2000 سے زائد افراد اپنے پسندیدہ گلوکار کی پرفارمنس کے منتظر تھے وہیں ایکن نے پرفارمنس کے بجائے اپنی زندگی کے سفر سے متعلق ایک اہم خطاب کیا۔گلوکار نے بتایا کہ کس طرح وہ ایک کار لفٹر سے لے کر گریمی ایوارڈ جیتنے والے پاپ اسٹار اور ایک سماجی خدمت کرنے والے بنے۔انہوں نے بتایا کہ وہ موسیقی سے زیادہ انسانوں کی خدمت کرکے سکون پاتے ہیں۔ایکن نے انکشاف کیا کہ وہ مغربی افریقا کے ملک سینیگال کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ یہ نہیں جانتے، میں افریقا میں سولر پروجیکٹ کے ذریعے سے پورے خطے میں شمسی توانائی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔پاپ اسٹار ایکن نے بتایا کہ بعض اوقات کچھ چیزیں اس وقت ہوتی ہیں جب آپ یہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب خدا چاہتا ہے تو ایسا ہوتا ہے۔ایکن نے اپنی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اصل کامیابی ایمان ہے، اگر خدا مجھ سے خوش نہیں تو میں کامیاب نہیں ہوں۔ 2015 میں متحدہ عرب امارات کے دی نیشنل اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ میں سینیگال کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا تھا جہاں کی کچھ جگہوں میں موسیقی کو حرام تصور کیا جاتا تھا۔مگر میں پھر بھی اس میدان میں آ گیاکیونکہ میرے پاس پیسے کمانے کا اس سے آسان ذریعہ کوئی اور نہیں تھا۔تاہم میں نے پیسے کمانے کے بعد اپنی کمائی کا ایک بڑا حصہ چیرٹی کے کام کرنے پر خرچ کیا۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان