03:26 pm
کروڑوں دلوں پر راج کرنےو الی بھارتی اداکار شخصیت کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ

کروڑوں دلوں پر راج کرنےو الی بھارتی اداکار شخصیت کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ

03:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کروڑوں دلوں پر راج کرنےو الی بھارتی اداکار شخصیت کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ ، شخصیت بارے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق حادثہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے ممبئی پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا
اور اس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جاوید اختر خیریت سے ہیں تاہم شبانہ اعظمی شدید زخمی ہیں، حادثے میں ایک نامعلوم خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ شبانہ اعظمی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہائی پولیس پٹرولنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شبانہ اعظمی نے گذشتہ روز اپنے شوہر اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی 75 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر جاوید اختر کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں۔

تازہ ترین خبریں